پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کے بقیہ میچز دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کو یو اے اِی منتقل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لیگ کے بقیہ 8 میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے 8 میچز کو ری شیڈول کرکے ان کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی دستیاب فلائٹس سے غیرملکی پلیئرز دبئی روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ لیگ کو اس ماہ میں ہی مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ اس سے قبل راولپنڈی سٹیڈیم میں 8 مئی کو ہونے والا میچ ملتوی کر دیا گیا۔ پی سی بی کا کہنا تھا کہ تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد پاکستان سپر لیگ میں آج کا پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ ری شیڈول کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ یہ میچ آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہونا تھا تاہم پاکستان اور درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث اس کے منعقد ہونے پر سوالیہ نشان موجود تھا۔ اس سے قبل پاکستانی فوج کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا کہ انڈیا کی جانب سے بھیجا گیا ایک ڈرون راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے قریب موجود فوڈ سٹریٹ میں بھی گرا۔
Source: social media
دورۂ یو اے ای و پاکستان کیلئے بنگلادیشی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان
بارش کی وجہ سے دہلی کیپٹلس بمقابلہ سن رائزرس حیدرآباد میچ رد۔
آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار
شبمن سے بریک اَپ؛ سارہ کو نیا سہارا مل گیا، مگر کون؟
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سنسنی خیز مقابلے میں راجستھان رائلز کو ایک رن سے شکست دے دی
بنگلور نے سنسنی خيز میچ جیت کر پلے آف کی طرف قدم بڑھایا
انگلینڈ دورہ سے عین قبل روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سنسنی خیز مقابلے میں راجستھان رائلز کو ایک رن سے شکست دے دی
پنجاب کنگس نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 37 رنز سے شکست دی
دورۂ یو اے ای و پاکستان کیلئے بنگلادیشی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان