Sports

دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ آئی پی ایل ایک ہفتے کے لیے معطل

دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ آئی پی ایل ایک ہفتے کے لیے معطل

دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو ایک ہفتے کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ آئی پی ایل کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کی گورننگ کونسل نے یہ فیصلہ ’تمام اہم سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد لیا ہے۔‘ اس کے مطابق فرنچائزز نے ’اپنے کھلاڑیوں کی تشویش اور جذبات اور براڈکاسٹر، سپانسرز اور شائقین کے خیالات سے بھی آگاہ کیا۔‘ ’بی سی سی آئی کو ہماری مسلح افواج کی طاقت اور تیاری پر پورا بھروسہ ہے۔ بورڈ نے تمام سٹیک ہولڈرز کے اجتماعی مفاد میں کام کرنا دانشمندی سمجھا۔‘ آئی پی ایل کی طرف سے ایکس پر دوسرے پیغام میں کہا گیا کہ ’بی سی سی آئی (انڈین کرکٹ بورڈ) قوم کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم انڈین حکومت، مسلح افواج اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔‘ ، انڈین میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ انڈین کرکٹ بورڈ آئی پی ایل کو پوری طرح معطل کرنے پر غور کر رہا تھا، تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی اس پیغام میں پاکستان کی مسلح افواج پر ’بلا جواز جارحیت‘ کا الزام عائد کیا گیا اور پہلگام حملے کے ردعمل میں انڈین افواج کے ’آپریشن سندور‘ کو سراہا گیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل قریبی ذرائع نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ انڈیا کی شمالی ریاست اتر پردیش میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا جمعے کا میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ رواں آئی پی ایل کا 59واں میچ رائل چیلنجرز بنگلور اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان کھیلا جانا تھا۔ دوسری طرف پاکستان سپر لیگ کے میچز پہلے ہی متحدہ عرب امارات میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔ دھرم شالہ میں جمعرات کی شب پنجاب کنگز اور دلی کیپیٹلز کا میچ روک کر سٹیڈیم خالی کرا لیا گیا تھا۔ حکام نے اس کی وجہ فلڈ لائٹس میں خرابی کو قرار دیا تھا۔ انڈین میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ انڈین کرکٹ بورڈ آئی پی ایل کو پوری طرح معطل کرنے پر غور کر رہا تھا، تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ آئی پی ایل کا آخری میچ شیڈول کے مطابق 25 مئی کو ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments