Entertainment

ظہیر اور میں نے شادی سے پہلے ہی گھر خرید لیا تھا: سوناکشی سنہا

ظہیر اور میں نے شادی سے پہلے ہی گھر خرید لیا تھا: سوناکشی سنہا

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ ظہیر اقبال اور میں نے شادی سے پہلے ہی میں نے اپنا گھر خرید لیا تھا۔ میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی ویڈیو میں اپنے نئے گھر کا دورہ کرایا ہے جہاں اس کی تزئین و آرائش کا کام آخری مراحل میں ہے، ظہیر اقبال بھی ان کے اس ولاگ میں موجود ہیں۔ سوشل میڈیا ویڈیو میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے بتایا ہے کہ وہ اپنے خوابوں کے گھر کو کیسا دیکھنا چاہتے تھے۔ اداکارہ سوناکشی سنہا اپنی زندگی کے بارے میں اپ ڈیٹس شیئر کرتی ہیں اور اکثر اپنے یوٹیوب چینل پر میک اپ ٹیوٹوریلز سمیت مختلف ٹورز کی ویڈیوز بھی شیئر کرتی ہیں۔ اپنے تازہ ترین ولاگ میں اداکارہ نے ممبئی میں اپنے نئے گھر کے حوالے سے بات کی ہے جہاں وہ اپنے شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ رہیں گی۔ ویڈیو کے دوران انہوں نے بتایا ہے کہ یہ وسیع و عریض جائیداد جس کی ابھی بھی تزئین و آرائش اور فرنشنگ ہو رہی ہے، شادی سے پہلے ہی دونوں نے خرید لی تھی۔ سوناکشی کا کہنا ہے کہ گھر کو پچھلے 9 مہینوں سے انٹیریئر ڈیزائنر اور ٹھیکیدار تیار کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سوناکشی اور ظہیر اپنے اس گھر کے اندر گئے جو ممبئی میں واقع ایک بہت بڑی پراپرٹی ہے، اس کے بعد دونوں نے باورچی خانے، لیونگ روم سمیت گھر کے مختلف حصوں کی جھلکیاں شیئر کیں۔ ظہیر نے کہا کہ ہم نے شادی سے بہت پہلے ہی پراپرٹی خریدنا شروع کر دی تھی اور اس گھر کو اسی طرح رکھا، ہم نے کہا تھا کہ شادی کے بعد ہی ہم اس میں تزئین و آرائش کا کام شروع کریں گے، شادی سے 10 دن پہلے ہم نے انٹیریئر ڈیزائنر کو ڈھونڈا، جنہوں نے اسی عمارت میں تقریباً 6 فلیٹ بنائے ہیں، اس لیے وہ یہاں کی معلومات رکھتی ہیں، پھر ہمیں کچھ حیرت انگیز ٹھیکیدار ملے جنہوں نے 9 مہینوں میں فلیٹ مکمل کر دیا۔ اپنے خوابوں کے گھر کے تصور کے بارے میں ظہیر نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ میں ہمیشہ سے چاہتا تھا کہ میرے گھر کا بیسن ایسا ہو کہ پانی ہمیشہ بیچ میں گرے اور اسے بند کرنے کے لیے دوبارہ ہاتھ نہ لگانا پڑے، میں چاہتا تھا کہ تمام فرنیچر اتنا مضبوط ہو کہ کوئی بھی کسی بھی وقت اس پر ڈانس کر سکے۔ یہ سن کر سوناکشی ہنس پڑیں اور کہا کہ میرے خیال میں یہ ایک صاف ستھری اور سفید جگہ ہونی چاہیے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments