Entertainment

اداکار پوَن سنگھ نے ساتھی اداکارہ انجلی راگھَو کو نامناسب انداز میں چھونے پر معافی مانگ لی

اداکار پوَن سنگھ نے ساتھی اداکارہ انجلی راگھَو کو نامناسب انداز میں چھونے پر معافی مانگ لی

بھوجپوری فلم انڈسٹری کے گلوکار و اداکار پوَن سنگھ نے ساتھی اداکارہ انجلی راگھَو کو بغیر اجازت اور نامناسب انداز میں چھونے پر ان سے معافی مانگ لی۔ میڈیا کے مطابق پوَن سنگھ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اِنہیں اپنی ساتھی اداکارہ انجلی راگھَو کو بغیر اجازت اور نامناسب انداز میں چھوتے دیکھا گیا تھا۔ میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پون سنگھ کے نئے گانے ’سَیّاں سیوا کرے‘ کی پروموشنل تقریب کے دوران پیش آیا تھا۔ اب اس معاملے پر اداکار نے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ ارادہ غلط نہیں تھا۔ بعدازاں اداکارہ نے اس بیان پر کہا کہ پوَن سنگھ جی نے اپنی غلطی کی معافی مانگ لی ہے، وہ مجھ سے بڑے اور سینئر آرٹسٹ ہیں۔ انجلی راگھَو کا کہنا ہے کہ میں نے انہیں معاف کردیا ہے، میں اس بات کو اور آگے بڑھانا نہیں چاہتی۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments