معروف بالی ووڈ فلم پروڈیوسر بونی کپور کا کہنا ہے کہ رنبیر کپور اتنے صابر انسان ہیں کہ انہوں نے ایک سین کے لیے 52 بار ری ٹیک دیا، لیکن کبھی زبان پر شکوہ نہیں لائے۔ میڈیا کے مطابق 2023ء کی رومانٹک ڈراما فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ میں رنبیر کپور نے بونی کپور کے ساتھ کام کیا جس کے حوالے سے ہوئے تجربے کے بارے میں بونی نے ایک حالیہ انٹرویو میں رنبیر کپور اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بہت تعریف کی ہے۔ بونی کپور نے انکشاف کیا کہ رنبیر کو ایک بار فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ کے لیے 52 ری ٹیکس دینے پڑے، لیکن انہوں نے کبھی شوٹنگ کے شیڈول میں تبدیلیوں کے بارے میں شکایت نہیں کی۔ فلم پروڈیوسر نے بتایا کہ رنبیر وہ واحد اداکار تھے جنہیں سیٹ پر کبھی شکایت کرتے نہیں دیکھا، حالانکہ ہم نے مسلسل 16 گھنٹے دہلی کی گرمیوں میں شوٹنگ کی ہے، ہم نے شیڈول بھی تبدیل کیا مگر رنبیر نے ایک سیکنڈ کے لیے بھی شکایت نہیں کی۔ بونی کپور نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ جب میں نے خود 13 یا 14 ری ٹیک دیے تو میں تھوڑا گھبرا گیا تھا، لیکن رنبیر میرے پاس آئے اور کہا کہ جب تک ڈائریکٹر مطمئن نہ ہو، ہمیں بہترین کام کرنا ہو گا اور انہوں نے 1 سین کے لیے 52 بار ری ٹیک دیا، وہ ہر بار ٹیم سے مکمل احترام سے پیش آتے رہے، ان کا صبر اور پروفیشنلزم واقعی قابلِ تعریف ہے۔ واضح رہے کہ بونی کپور اور رنبیر نے لو رنجن کی 2023ء کی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، یہ پروڈیوسر کا اداکاری میں پہلا قدم تھا، فلم میں شردھا کپور مرکزی کردار میں تھیں۔
Source: Social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟