گارڈن ریچ اسپتال میں داخل ہو کر ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں آئی ایس ایف کے تین حامی گرفتار
’آئی ایس ایف حامی‘ کے طور پر شناخت ظاہر کرتے ہوئے گارڈن ریچ اسٹیٹ جنرل اسپتال میں ہنگامہ کرنے، مذہبی منافرت پر مبنی تبصرے کرنے اور پولیس پر حملہ کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جمعہ کی صبح لال بازار کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی۔
کولکاتا پولیس کے بیان کے مطابق، جمعرات کو دوپہر تقریباً 1 بج کر 40 منٹ پر اسپتال میں ہنگامہ آرائی کا واقعہ پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانے کے افسران اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار تینوں افراد ’سپر اسپیشلٹی‘ کا درجہ حاصل کرنے والے نادِیال کے گارڈن ریچ اسٹیٹ جنرل اسپتال کے او پی ڈی ٹکٹ کاو¿نٹر سے متصل ’ممنوعہ‘ علاقے میں زبردستی داخل ہوئے، ویڈیو بنائی اور مذہبی منافرت پر مبنی بیانات کے ذریعے کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی۔
گارڈن ریچ اسپتال میں داخل ہو کر ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں آئی ایس ایف کے تین حامی گرفتار...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments