امریکا کے شہر نیو یارک کے میئر ظہران ممدانی بھی ارجنٹینا اور مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر بول پڑے۔ ظہران ممدانی نے اپنے نئے منصوبے ’نیکسٹ اسٹاپ: بیٹر بسز، فاسٹر سروس‘ کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر سفری سہولتیں مسافروں کا قیمتی وقت بچانے میں مدد دیتی ہیں، اس نئے منصوبے کے تحت سفر کا دورانیہ کم ہو گا۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ سفر کا دورانیہ کم ہونے کا مطلب ہے کہ آپ کام پر جانے سے پہلے آرام سے اپنی فیملی کے ساتھ ناشتہ کریں اور اسی طرح شام کو بھی وقت پر گھر واپس پہنچ کر کچھ خوش گوار لمحات اپنے بچوں کے ساتھ گزاریں۔ اس موقع پر ظہران ممدانی نے ارجنٹینا اور مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر بھی اپنے ردِعمل کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب ہے آپ اپنے دوستوں کی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ کل کا میچ مصر سے چھینا گیا۔ ظہران ممدانی کے اس ردِعمل نے میچ کے دوران ہونے والے متنازع فیصلوں کے بارے میں سوشل میڈیا پر پہلے سے جاری بحث کو مزید ہوا دے دی ہے۔ واضح رہے کہ ارجنٹینا کی مصر کے خلاف ڈرامائی فتح کے بعد مصر کی ٹیم کے ہیڈ کوچ، مصری کھلاڑی اور سوشل میڈیا صارفین ریفریز کے متنازع فیصلوں پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا