کچرے دان میں پھینک دینا چاہیے‘، سڑک بند کرنے کی دھمکی پر ہمایوں کو شنکر گھوش کا سخت جواب
بابری مسجد کی تعمیر کے آغاز کے دن قومی شاہراہ نمبر 34 کو جام کرنے کی دھمکی دینے والے رکن اسمبلی ہمایوں کبیر کو بی جے پی نے جوابی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مرکزی وزیر سوکانتا مجمدار اور ریاستی وزیر شنکر گھوش نے انہیں قانون کی یاد دہانی کرائی۔ ریاست کے وزیر سیاحت شنکر گھوش نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا، ”وہ (ہمایوں کبیر) سیاست میں غیر متعلق ہو چکے ہیں۔ ایسے لوگوں کو کچرے دان میں پھینک دینا چاہیے!“ وہیں سوکانتا مجمدار نے کہا، ”رکن اسمبلی کو اس طرح کی قانون شکنی والی سرگرمیوں سے گریز کرنا چاہیے۔“
اتوار کے روز بیل ڈانگا میں عام جنتا ا±نیان پارٹی کے واحد رکن اسمبلی ہمایوں کبیر نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا تھا، ”بابری مسجد کے قیام کے دن قومی شاہراہ کو بند کر دوں گا۔ اگر انتظامیہ میں طاقت ہے تو پولیس مجھے روک کر دکھائے۔ ایک ماہ پانچ دن بعد میں دوبارہ اعلان کر رہا ہوں، مرشد آباد انتظامیہ میں طاقت ہے تو مجھے روک کر دکھائے۔ اس دن قومی شاہراہ نمبر 34 پر ریزینگر سے بہرام پور تک 30 کلومیٹر کا علاقہ میرے قبضے میں رہے گا۔ پولیس جانتی ہے کہ ہم نے کبھی امن و امان کی خلاف ورزی نہیں کی اور نہ ہی آئندہ کریں گے۔“
ان بیانات کے بعد ایک بار پھر ان پر تنقید شروع ہو گئی۔ بعض لوگوں نے ان پر تشدد کو ہوا دینے کا الزام بھی لگایا۔ اب اس معاملے پر مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سابق ریاستی صدر سوکانتا مجمدار نے انہیں قانون کی یاد دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے کہا، ”بھارتیہ نیائے سنہتا کے مطابق قومی شاہراہ کو بند کرنا ناقابلِ ضمانت جرم ہے۔ میں ان (ہمایوں کبیر) سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اس طرح کی سوچ سے پیچھے ہٹیں۔ ایک اور بات کہنا چاہتا ہوں کہ بابری کا نام چھوڑ دیں۔ کسی دوسرے شخص کے نام پر مسجد بنائیں، بابری کے نام پر نہیں۔“
دوسری جانب سوکانتا مجمدار کے نسبتاً نرم لہجے کے برعکس ریاستی وزیر سیاحت شنکر گھوش نے زیادہ سخت الفاظ استعمال کیے۔ انہوں نے کہا، ”وہ غیر متعلق ہو چکے ہیں۔ ایسے لوگوں کو کوڑے دان میں پھینک دینا چاہیے۔ اب تو ان کے بارے میں کوئی تبصرہ کرنے کی بھی خواہش نہیں ہوتی۔“
کچرے دان میں پھینک دینا چاہیے‘، سڑک بند کرنے کی دھمکی پر ہمایوں کو شنکر گھوش کا سخت جواب...
Source: Admin