Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

بلدیاتی انتخابات پر نظر،شوبھندو ادھیکاری کا سلی گوڑی دورہ، بی جے پی کرے گی عظیم الشان ریلی

Admin
By Admin
Nov 03, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

بلدیاتی انتخابات پر نظر،شوبھندو ادھیکاری کا سلی گوڑی دورہ، بی جے پی کرے گی عظیم الشان ریلی
بلدیاتی انتخابات پر نظر،شوبھندو ادھیکاری کا سلی گوڑی دورہ، بی جے پی کرے گی عظیم الشان ریلی — November 03, 2026
بلدیاتی انتخابات پر نظر،شوبھندو ادھیکاری کا سلی گوڑی دورہ، بی جے پی کرے گی عظیم الشان ریلی
وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری منگل کو سلی گوڑی میں انتظامی اجلاسوں، ایک سیاسی جلوس اور عوامی جلسے میں شرکت کریں گے۔
بی جے پی نے یہ سیاسی پروگرام ”گن تنتر بچاو¿، اراجکتا ہٹاو¿“ (جمہوریت بچاو¿، بدانتظامی ختم کرو) کے نعرے کے تحت منعقد کیا ہے۔ دارجلنگ ضلع انتظامیہ کے ایک ذرائع نے بتایا، ”وزیر اعلیٰ سلی گوڑی میں ریاستی سکریٹریٹ کی شاخ اترکنیا میں تین انتظامی اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وہ باغہ جتین پارک میں منعقد ہونے والے پروگرام میں شامل ہوں گے۔“

غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق، سوویندو راجبنشی تنظیموں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔ اس دوران راجبنشی (کمتاپوری) زبان کو آئینی منظوری دینے جیسے ان کے دیرینہ مطالبات پر بات چیت ہو سکتی ہے۔

اترکنیا سے وہ شہر کے مرکز میں واقع باغہ جتین پارک پہنچیں گے اور اپنی پارٹی کے زیر اہتمام جلوس میں پیدل شرکت کریں گے۔ امکان ہے کہ وہ مہاتما گاندھی موڑ پر عوام سے خطاب بھی کریں گے۔

بی جے پی کے سلی گوڑی تنظیمی ضلع کے صدر ارون منڈل نے کہا، ”جمہوریت بچاو¿، بدانتظامی ختم کرو کے پیغام کے ساتھ منگل کو سلی گوڑی میں احتجاجی جلوس نکالا جائے گا، جس میں وزیر اعلیٰ شرکت کریں گے۔ شمالی بنگال کے مختلف علاقوں سے بی جے پی کے منتخب نمائندے بھی اس ریلی میں شامل ہوں گے۔“

ایک سیاسی مبصر نے کہا، ”یہ جلسہ اس لیے اہم ہے کہ کولکاتا کی طرح سلی گوڑی میں بھی بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس کے علاوہ پہاڑی اور میدانی علاقوں کی بعض دیگر میونسپلٹیوں میں بھی انتخابات ہونے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر (CEC) کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کے متحد ہونے کے بعد واضح ہے کہ وزیر اعلیٰ پارٹی کارکنوں اور عام لوگوں کو واضح پیغام دیں گے، تاکہ شمالی بنگال میں بی جے پی کی حمایت کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ یہ وہ خطہ ہے جہاں پارٹی نے اسمبلی کی 54 میں سے 40 نشستیں حاصل کی تھیں۔“

بلدیاتی انتخابات پر نظر،شوبھندو ادھیکاری کا سلی گوڑی دورہ، بی جے پی کرے گی عظیم الشان ریلی...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn