Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

کولکاتا کی سڑکوں کے نام بدلے جائیں گے، کارتک مہاراج کو ذمہ داری دی گئی

Admin
By Admin
Sep 11, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

کولکاتا کی سڑکوں کے نام بدلے جائیں گے، کارتک مہاراج کو ذمہ داری دی گئی
کولکاتا کی سڑکوں کے نام بدلے جائیں گے، کارتک مہاراج کو ذمہ داری دی گئی — September 11, 2026
کولکاتا کی سڑکوں کے نام بدلے جائیں گے، کارتک مہاراج کو ذمہ داری دی گئی

کولکاتہ سمیت پوری ریاست میں مختلف سڑکوں، راستوں اور ایونیو کے نام رکھنے کے لیے حکومت نے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ 10 رکنی اس کمیٹی کی قیادت سوامی پردیپت آنند عرف کرتک مہاراج کر رہے ہیں۔ تتھاگت رائے اور وزیر اعلیٰ کے چیف مشیر سبرت گپتا بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ کولکاتہ کے پولیس کمشنر سمیتا پانڈے بھی شامل ہیں۔

جمعہ کو ریاست کے چیف سیکرٹری منوج اگروال کے دفتر سے اس کمیٹی سے متعلق ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ان میں کہا گیا ہے کہ ریاست کی مختلف سڑکوں، راستوں یا ایونیو کے نام رکھنے کی تجاویز کا جائزہ لینے کے لیے اس مشاورتی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کمیٹی کا کام تاریخ، ثقافت اور روایتی پہلوو¿ں سے تجاویز کا مناسب طور پر جائزہ لینا ہوگا۔

ریاست میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد کئی معاملات میں نام رکھنے پر بحث و تکرار ہوئی ہے۔ پارک سرکس کے سیون پوائنٹ سے ڈان بوسکو سرکل تک سڑک کا نیا نام گوپال مکھرجی روڈ رکھا گیا ہے۔ پہلے اس کا نام سورابردی ایونیو تھا۔ تاہم ایک طبقے کے مطابق اس سڑک کا نام مسلم لیگ رہنما حسین سورابردی کے نام پر نہیں تھا۔ بعد میں بیر بھوم کے رام پورہاٹ کی ایک سڑک کے نام کی تبدیلی پر بھی بحث ہوئی۔ رام پورہاٹ میونسپل کارپوریشن کے پانچ مٹھا موڑ سے جھنجھنیا پل تک تین کلومیٹر سڑک سب کے لیے 'نیتا جی سبھاش روڈ' کے نام سے ہی جانی جاتی تھی۔ اس کا نام بدل کر 'ڈاکٹر شیام پرساد مکھرجی روڈ' کرنے کی تجویز پر بحث نے زور پکڑا تھا۔

کولکاتا کی سڑکوں کے نام بدلے جائیں گے، کارتک مہاراج کو ذمہ داری دی گئی...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn