Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا نے اپنے رد عمل پر معذرت کر لی

Admin
By Admin
Nov 15, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا نے اپنے رد عمل پر معذرت کر لی
ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا نے اپنے رد عمل پر معذرت کر لی — November 15, 2026
ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا نے اپنے رد عمل پر معذرت کر لی، عالمی نمبر ٹو ٹینس پلیئر نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے میچ میں نامناسب الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے ردعمل دیا تھا۔

اس حوالے سے ارینا سبالنکا کا کہنا ہے کہ حالیہ میچ کے دوران میرے ریمارکس ایلینا سویٹولینا کے لیے نہیں تھے، تماشائیوں کا ایک گروپ میری غلطیوں پر جارحانہ انداز میں خوشی کا اظہار کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تماشائیوں کے رویے پر میں غصے میں آگئی اور جذباتی ردعمل دیا تھا، مجھے ناراضی کا اظہار مختلف انداز میں کرنا چاہیے تھا۔

ارینا سبالنکا کا کہنا ہے کہ میرے ردعمل سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو میں معذرت خواہ ہوں، ایلینا سویٹولینا نے عمدہ کھیل پیش کیا، انہیں ٹورنامنٹ کے بقیہ مقابلوں کے لیے میری طرف سے نیک خواہشات ہیں۔

واضح رہے کہ یوکرین کی ٹینس اسٹار ایلینا سویٹولینا نے ارینا سبالنکا کو شکست دے دی، ایلینا سویٹولینا نے ان کو 3-6، 6-3 اور 1-6 سے ہرایا۔

شکست کے بعد ارینا سبالنکا کے کورٹ پر غصے کے اظہار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ارینا سبالنکا کو نازیبا الفاظ کہتے دیکھا گیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

یوکرین کی ٹینس کھلاڑیوں کی روسی اور ان کے اتحادی بیلارس کے کھلاڑیوں کے ساتھ سرد جنگ جاری رہتی ہے۔

ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا نے اپنے رد عمل پر معذرت کر لی، عالمی نمبر ٹو ٹینس پلیئر نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے میچ میں نامناسب الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے ردعمل دیا تھا۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn