کلاس میں ٹیچر ، طالبہ کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے پکڑا گیا
مالدہ کے ہریش چندر پور تھانہ علاقہ کے ایک اسکول میں اس واقعہ سے کشیدگی پھیل گئی۔کلاس روم میں کوئی نہیں تھا۔ وہاں ایک ٹیچر کو ایک نابالغ طالبہ کو قابل اعتراض حالت میں دیکھا گیا۔ مقامی لوگوں نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اس واقعہ سے علاقے میں کشیدگی ہے۔ پولس نے ٹیچر کو حراست میں لے لیا ہے۔نابالغ کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔مقامی لوگوںکا کہناہے کہ ٹیچر اور طالبہ کلاس شروع ہونے سے کافی پہلے اسکول میں آجاتے تھے۔ اس سے لوگوں کو شک ہونے لگا تھا۔دونوںکورنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا ۔لوگوں نے پکڑ کر ٹیچر کی پٹائی شروع کر دی۔ خبر پاکر پولس اہلکار وہاں پہنچ گئے۔ دونوں کو تھانہ لے جا یا گیا بعد میں لڑکی کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ۔ ٹیچر نے اس الزام سے انکار کر تے ہوئے کہا کہ انہوں نے طالبہ کو کمپیوٹر سکھانے کےلئے بلایا تھا۔ان کا اور کوئی مقصد نہیں تھا۔
کلاس میں ٹیچر ، طالبہ کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے پکڑا گیا...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments