Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

تین ہزار سے کم ہو کر پندرہ سو، انّپورنا بند! 32 سالہ خاتون کو بڑھاپے کا وظیفہ ملا

Admin
By Admin
Oct 06, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

تین ہزار سے کم ہو کر پندرہ سو، انّپورنا بند! 32 سالہ خاتون کو بڑھاپے کا وظیفہ ملا
تین ہزار سے کم ہو کر پندرہ سو، انّپورنا بند! 32 سالہ خاتون کو بڑھاپے کا وظیفہ ملا — October 06, 2026
تین ہزار سے کم ہو کر پندرہ سو، انّپورنا بند! 32 سالہ خاتون کو بڑھاپے کا وظیفہ ملا
انّپورنا یوجنا کی رقم کی امید تھی، لیکن 32 سال کی عمر میں بڑھاپے کا وظیفہ مل گیا! اس معاملے میں انصاف کی درخواست لے کر مشرقی بَردھمان کے گلسّی کی ایک نوجوان خاتون انتظامیہ سے رجوع کر چکی ہیں۔
گلسّی کے ک±رکوبا گاو¿ں کی رہنے والی اننیا آش کا دعویٰ ہے کہ ترنمول کانگریس کے دورِ حکومت میں انہیں ’لکشمی بھنڈار‘ اسکیم کی رقم ملتی تھی۔ بی جے پی حکومت کے دور میں انہیں ’انّپورنا یوجنا‘ کے تحت ہر ماہ 3 ہزار روپے مل رہے تھے۔ اچانک یہ رقم کم ہوکر نصف یعنی 1500 روپے ہوگئی۔ معلومات حاصل کرنے پر انہیں پتہ چلا کہ 1500 روپے ان کے بینک اکاونٹ میں سرکاری بڑھاپے کے وظیفے کے طور پر جمع ہو رہے ہیں۔ حالانکہ انہوں نے بڑھاپے کے وظیفے کے لیے درخواست ہی نہیں دی تھی۔انّپورنا یوجنا کی رقم واپس دلانے کی درخواست لے کر 32 سالہ اننیا پیر کے روز گلسّی-2 بلاک کے بی ڈی او سے رجوع ہوئیں۔
تحریری درخواست میں خاتون نے بتایا کہ گزشتہ جون اور جولائی میں ان کے بینک اکاو¿نٹ میں انّپورنا یوجنا کے تحت 3،000 روپے فی ماہ جمع ہوئے تھے۔ لیکن ستمبر میں انہیں یہ رقم نہیں ملی۔ معلومات حاصل کرنے پر پتہ چلا کہ اکاو¿نٹ میں 1500 روپے جمع ہوئے ہیں اور بینک کے ریکارڈ میں اسے ’بڑھاپے کا وظیفہ‘ قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر ان کے اکاو¿نٹ میں بڑھاپے کے وظیفے کی رقم کیسے پہنچ گئی اور انّپورنا یوجنا کی رقم کیوں بند کردی گئی؟ اننیا نے یہ بھی بتایا کہ ان کا خاندان غریب ہے اور 3 ہزار روپے کی رقم نہ ملنے کی وجہ سے انہیں مالی مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے انتظامیہ کو بینک اسٹیٹمنٹ، ووٹر کارڈ اور آدھار کارڈ کی نقول بھی جمع کرائی ہیں۔بلاک انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق شکایت کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اسکیم میں تبدیلی کس طرح ہوئی اور متعلقہ دستاویزات میں کیا معلومات درج ہیں، اس کی تصدیق کے بعد ضروری کارروائی کی جائے گی۔

تین ہزار سے کم ہو کر پندرہ سو، انّپورنا بند! 32 سالہ خاتون کو بڑھاپے کا وظیفہ ملا...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn