Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

مہالیا پر 3000 ڈرونز سے ماں درگا کی آمد، وجیا سمیلن بھی منفرد انداز میں

Admin
By Admin
Oct 06, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

مہالیا پر 3000 ڈرونز سے ماں درگا کی آمد، وجیا سمیلن بھی منفرد انداز میں
مہالیا پر 3000 ڈرونز سے ماں درگا کی آمد، وجیا سمیلن بھی منفرد انداز میں — October 06, 2026
مہالیا پر 3000 ڈرونز سے ماں درگا کی آمد، وجیا سمیلن بھی منفرد انداز میں
مہالیا کی شام 3000 ڈرونز کے ذریعے ماں درگا کی آمد کا شاندار منظر پیش کیا جائے گا۔ ایڈن گارڈنز میں آنکھوں کو خیرہ کر دینے والی تقریب کا انعقاد ہوگا۔ ڈرونز کی روشنی سے درگا پوجا سے متعلق مختلف مناظر آسمان پر ابھریں گے۔ اس کے ساتھ مختلف ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔
خصوصی مصروفیات کے باعث وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ اس دن کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ تاہم نبانّا کے عہدیداروں کا خیال ہے کہ نئی حکومت کے دور میں اس سال کی درگا پوجا بنگال کے لوگوں کے لیے ایک منفرد تجربہ ثابت ہوگی۔
اس بار کارنیول نہیں ہوگا، لیکن وجیا سمیلن کا انعقاد منفرد انداز میں کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری نے کہا، ”26 تاریخ کو ہماری پوجا کمیٹیوں کے ساتھ ایک میل ملاپ کے لیے وجیا سمیلن منعقد ہوگا۔ اس بار ہم اسے کچھ منفرد انداز میں کر رہے ہیں۔ وہاں مغربی بنگال کے مختلف اضلاع کے کھانوں کے اسٹال لگائے جائیں گے۔ یعنی روایتی کیٹرنگ کے کھانے کی طرح نہیں ہوگا، بلکہ مختلف اضلاع کے مشہور کھانوں کو وہاں شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔“
ہر سال مہالیا کی صبح ہزاروں افراد اپنے آباو¿ اجداد کی روحوں کے لیے ترپن کرنے کے مقصد سے گنگا کے گھاٹوں پر جمع ہوتے ہیں۔ اس موقع پر ریاستی حکومت گنگا کے کنارے بیریندر کرشن بھدر کی آواز میں چنڈی پاٹھ نشر کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
اس خصوصی انتظام کے لیے ابتدائی طور پر کولکاتا کے کئی اہم تاریخی گھاٹوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ نبانّا کے ذرائع کے مطابق، مہالیا کی صبح کولکاتا کے بابو گھاٹ، آہری ٹولا گھاٹ، ججز گھاٹ، نم تلا گھاٹ اور باجا کدَم تلا گھاٹ پر لاو¿ڈ اسپیکروں کے ذریعے ”مہیشاسور مردنی“ بجانے کا منصوبہ ہے۔اس کے ساتھ ان گھاٹوں پر بڑے سائز کے ریڈیو کے نمونے بھی نصب کیے جائیں گے۔

مہالیا پر 3000 ڈرونز سے ماں درگا کی آمد، وجیا سمیلن بھی منفرد انداز میں...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn