بیربھوم میں بودھی گرام پنچایت میں بورڈ تشکیل کو لے کر ہنگامہ، وقفے وقفے سے بمباری، علاقے میں کشیدگی
پنچایت میں بورڈ کی تشکیل کو لے کر بیربھوم کے رام پورہاٹ-2 بلاک میں زبردست ہنگامہ برپا ہوگیا۔ اس واقعے کے دوران بڑے پیمانے پر بمباری بھی ہوئی۔ آج، منگل کو تاراپیٹھ تھانے کے تحت بودھی گرام گرام پنچایت میں بورڈ تشکیل دیا جانا تھا۔
24 نشستوں والی اس پنچایت میں بی جے پی کے پاس 9 نشستیں ہیں، جبکہ باقی 15 نشستیں ترنمول کانگریس، کانگریس اور آزاد امیدواروں کے قبضے میں ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ہی پنچایت پردھان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی تھی۔ آج نئے پردھان کا انتخاب ہونا تھا۔ اسی کے پیش نظر پولیس کی جانب سے صبح سے ہی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔
لیکن اچانک صورتحال کشیدہ ہوگئی اور بمباری شروع ہوگئی۔ واقعے کے بعد پورے علاقے میں شدید تناو¿ پھیل گیا۔ خوف کے باعث مقامی لوگ بھاگنے لگے۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ بمباری کا واقعہ کس نے انجام دیا۔
بی جے پی کا الزام ہے کہ صبح سے ہی علاقے میں کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا تھا اور ایک کے بعد ایک بم پھینکے گئے۔ خوف کے باعث بی جے پی کی خواتین ارکان پنچایت دفتر نہیں پہنچ سکیں۔ بی جے پی کا الزام ہے کہ ان کی غیر موجودگی میں یکطرفہ طور پر پنچایت کے بورڈ کی تشکیل کا عمل آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ بمباری کے بعد بی جے پی کے 9 پنچایت ارکان اب تک پنچایت دفتر نہیں پہنچ سکے ہیں۔ مقررہ وقت کے مطابق وہ پنچایت دفتر کے لیے روانہ ہوئے تھے، لیکن بمباری کے باعث انہیں واپس لوٹنا پڑا۔ دوسری جانب ترنمول کانگریس کے 15 ارکان پہلے ہی پنچایت دفتر کے کمرے میں پہنچ چکے ہیں۔
بمباری کے واقعے کے فوراً بعد رام پورہاٹ کے سب ڈویڑنل پولیس افسر کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پنچایت دفتر کے 100 میٹر کے دائرے میں کسی کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ آخرکار پنچایت بورڈ کی تشکیل کے لیے انتخابی عمل مکمل ہو پائے گا یا نہیں۔ اس سے قبل 27 اگست کو بھی انتخاب ہونا تھا، لیکن مناسب سکیورٹی نہ ہونے کے باعث انتظامیہ نے انتخابی عمل ملتوی کر دیا تھا۔
بیربھوم میں بودھی گرام پنچایت میں بورڈ تشکیل کو لے کر ہنگامہ، وقفے وقفے سے بمباری، علاقے میں کشیدگی...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments