ایس آئی آر معاملے پر مہوا کا ’کاکو‘ طنز، سبرتو کا پلٹ وار، ”مجھے معلوم نہیں تھا کہ میری کوئی بھتیجی بھی ہے
ایس آئی آر معاملے میں سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اس معاملے کو لے کر مختلف حلقوں میں زوردار بحث جاری ہے۔ اسی دوران ایس آئی آر کے معاملے پر آواز بلند کرنے کے بعد کرشن نگر کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا مشکل میں پڑ گئی ہیں۔ انہوں نے ایکس ہینڈل پر ریاست کے سابق چیف الیکٹورل آفیسر اور سابق چیف سکریٹری منوج اگروال اور سابق انتخابی مبصر سبرتو گپتا کو نشانہ بنایا۔ جواباً منوج اگروال نے رکن پارلیمنٹ کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ کرنے کی وارننگ دی ہے۔
مہوا موئترا نے ایکس ہینڈل پر لکھا، ”یہی لوگ بنگال میں ایس آئی آر کے سب سے بڑے معمار ہیں۔ انہوں نے ہر طرح کے غیر قانونی کام کیے ہیں۔ کوئی بھی بچ نہیں پائے گا۔“ اس کے ساتھ انہوں نے ریاست کے سابق چیف الیکٹورل آفیسر اور سابق چیف سکریٹری منوج اگروال اور سابق انتخابی مبصر و وزیر اعلیٰ کے مشیر سبرتو گپتا کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
مہوا کی پوسٹ پر منوج اگروال ناراض ہوگئے۔ انہوں نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا، ”اینَف از اینَف۔ قانونی ٹیم سے بات کرکے ہتکِ عزت کا مقدمہ کیا جائے گا۔ چیف الیکٹورل آفیسر کبھی بھی کسی کا نام شامل یا خارج نہیں کر سکتا۔“سابق انتخابی مبصر اور وزیر اعلیٰ کے مشیر سبرت گپتا نے مہوا کے ”کاکو“ طنز کا جواب دیتے ہوئے کہا، ”مجھے معلوم نہیں تھا کہ میری ایسی کوئی بھتیجی بھی ہے۔“
بنگال میں رواں سال اسمبلی انتخابات ہوئے تھے۔ ووٹنگ سے ٹھیک پہلے ایس آئی آر کا عمل شروع کیا گیا تھا۔ اس وقت سبرت گپتا الیکشن کمیشن کے خصوصی مبصر تھے، جبکہ منوج اگروال چیف الیکٹورل آفیسر کی ذمہ داری پر تھے۔ انتخابات کے وقت بنگال میں ایس آئی آر کا عمل کیوں شروع کیا گیا، اس کو لے کر مختلف حلقوں میں سوالات اٹھنے لگے تھے۔پیر کو سپریم کورٹ میں اسی معاملے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ مقدمے میں چیف جسٹس سوریہ کانت نے مشاہدہ کیا کہ اگر کمیشن میں کوئی فیصلہ اتفاقِ رائے یا اکثریت کی بنیاد پر نہیں لیا گیا ہو تو اسے معطل کیا جا سکتا ہے۔ اب سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا پورا ایس آئی آر عمل منسوخ کر دیا جائے گا؟
ایس آئی آر معاملے پر مہوا کا ’کاکو‘ طنز، سبرتو کا پلٹ وار، ”مجھے معلوم نہیں تھا کہ میری کوئی بھتیجی بھی ہے...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments