امریکا نے تقریباً 47 برس بعد شام کو دہشت گردی کی اسپانسر کرنے والی ریاستوں کی فہرست سے خارج کر دیا۔
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے یہ فیصلہ شامی حکومت کی جانب سے خود کو بین الاقوامی دہشت گردی کی کارروائیوں سے مکمل طور پر الگ کرنے کے لیے کیے گئے مثبت اقدامات کے اعتراف میں کیا گیا ہے، اس فیصلے سے شامی عوام کو خوشحالی کی جانب راستہ ملے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق شامی وزیرِ خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے امریکی اقدام کو تاریخی قدم قرار دے دیا۔
اسعد حسن الشیبانی کا کہنا ہے کہ شام کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاستوں کی فہرست سے نکالا جانا شامی عوام کے لیے تاریخی واقعہ ہے۔
شامی وزیرِ خارجہ کے مطابق حکومت شام سے عالمی تنہائی کے اثرات ختم کرنے اور شفافیت، باہمی مفادات اور احترام پر مبنی ماحول کے قیام کے لیے کام جاری رکھے گی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے 8 جولائی کو باضابطہ طور پر کانگریس کو شام کو دہشت گردوں اسپانسر کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالنے کے ارادے سے آگاہ کیا تھا کہ وہ اس نامزدگی کو منسوخ کرنا چاہتے ہیں۔
شام 1979ء سے دہشت گردی اسپانسر کرنے والے ممالک کی امریکی فہرست میں موجود تھا۔
Source: Admin
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
5 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
5 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
5 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
5 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
5 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
5 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
5 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
5 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
5 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
5 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
5 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
5 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments