Entertainment

سیکیورٹی خدشات، سلمان خان نے دبئی سے 2 کروڑ کی بلٹ پروف گاڑی منگوالی

سیکیورٹی خدشات، سلمان خان نے دبئی سے 2 کروڑ کی بلٹ پروف گاڑی منگوالی

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے جیل میں قید گینسگٹر لارنس بشنوئی کے گینگ کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر اپنی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا۔ بالی ووڈ سوسائٹی کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے لگ بھگ دو کروڑ روپے کی ایس یو وی براہ راست دبئی سے ممبئی امپورٹ کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک برس سے سلمان خان کو گینگسٹر کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ جاری تھا لیکن این سی پی کے سابق رکن پارلیمنٹ، مہاراشٹر کے سابق وزیر اور سلمان خان کے قریبی دوست بابا صدیق کے قتل کے بعد انھوں نے اپنی سیکیورٹی میں زیادہ اضافے کےلیے سنجیدہ اقدامات کیے ہیں۔ دریں اثنا سلمان خان نے اپنے بگ باس 18 کے ویک اینڈ کا وار پر مبنی قسط کی فلمنگ جاری رکھی ہوئی ہے، تاہم اس کے باوجود انھوں نے سیکیورٹی کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments