Entertainment

سپر اسٹار رجنی کانت کا گھر بارش کے پانی میں ڈوب گیا

سپر اسٹار رجنی کانت کا گھر بارش کے پانی میں ڈوب گیا

چنئی: سپر اسٹار رجنی کانت کے چنئی میں واقع گھر میں پانی بھر گیا ہے۔ تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی میں اس وقت شدید بارشیں ہورہی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کی زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے۔ اس شدید موسم نے جہاں بہت سے شہریوں کی زندگیوں کو درہم برہم کردیا ہے، وہیں سپر اسٹار رجنی کانت کےلیے بھی مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔ پوز گارڈن میں سپر اسٹار رجنی کانت کی شاندار حویلی مسلسل بارشوں کی وجہ سے زیر آب آگئی ہے۔ نجی ٹی وی کی جانب سے ایک ٹویٹ شیئر کی گئی ہے جس میں رجنی کانت کے گھر کے اندر بارش کا پانی دیکھا جاسکتا ہے۔ سپر اسٹار کی چنئی میں واقع رہائش گاہ سیاحوں میں بہت مقبول اور توجہ کا مرکز ہے، جہاں روزانہ بہت سے سیاح عمارت کو دیکھنے اور اس کے سامنے تصویریں لینے آتے ہیں۔ پوز گارڈن، ایک ہائی سیکیورٹی زون ہے جہاں بہت سی قابل ذکر شخصیات کا گھر ہے، جن میں تامل ناڈو کی آنجہانی وزیراعلیٰ جے جے للیتا، اداکار دھنش اور دیگر مشہور شخصیات، تاجر اور ممتاز وکلاء شامل ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments