Entertainment

شاہ رخ خان کی آئیکونک ٹی وی سیریز ’فوجی‘ کے سیکوئیل کا اعلان

شاہ رخ خان کی آئیکونک ٹی وی سیریز ’فوجی‘ کے سیکوئیل کا اعلان

ممبئی: شاہ رخ خان کے مشہور ٹی وی سیریل ‘فوجی’ کا سیکوئل ‘فوجی 2′ بہت جلد ناظرین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ فلمساز سندیپ سنگھ اور دوردرشن کے اشتراک سے اس سیریل کو ایک جدید انداز میں پیش کیا جائے گا۔ ’فوجی 2‘ میں وکی جین کرنل سنجے سنگھ کا کردار نبھائیں گے جبکہ گوہر خان لیفٹیننٹ کرنل سمرجیت کور کا کردار ادا کریں گی، جو ہتھیاروں کی ماہر کیڈٹ ٹرینر ہوں گی۔ سیریل میں فوج کے جوانوں کی زندگی، ان کے مسائل، اور ان کی دوستی کو دکھایا جائے گا۔ سندیپ سنگھ کا کہنا ہے کہ، “ہم نے اس سیریل کو نئے انداز میں پیش کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ‘فوجی’ کی کہانی اس بار ناظرین کو ایک منفرد اور جذباتی تجربہ فراہم کرے گی۔” اس پروجیکٹ کی خاص بات یہ ہے کہ پدما شری اور نیشنل ایوارڈ یافتہ گلوکار سونونگم نے اس کا ٹائٹل ٹریک گایا ہے اور سیریل میں کل 11 گانے ہوں گے۔ سیریل کی موسیقی فلم فیئر ایوارڈ یافتہ کمپوزر شریاس پورنیک نے تیار کی ہے۔ ‘فوجی 2′ بہت جلد دوردرشن پر نشر ہوگا اور ہندی، تمل، تیلگو، گجراتی، پنجابی اور بنگالی زبانوں میں دستیاب ہوگا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments