ممبئی: معروف اداکار اتل پرچور کا طویل عرصے تک کینسر سے لڑنے کے بعد پیر کے روز 57 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ اتل پرچور نے مراٹھی اور ہندی سینما میں اپنے لاجواب کرداروں کے ذریعے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی۔ وہ اپنے منفرد کامیڈی انداز کے لیے مشہور تھے اور بولی وڈ کے کئی بڑے اداکاروں جیسے شاہ رخ خان، سلمان خان، جوہی چاولہ، انوپم کھیر اور گووندا کے ساتھ کام کر چکے تھے۔ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے سوشل میڈیا پر اتل پرچور کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا، “ایک ذہین اداکار جس نے لوگوں کو ہنسایا اور کبھی کبھی آنسوؤں میں مبتلا کیا، وقت سے پہلے دنیا کو چھوڑ گیا۔ اتل پرچور کی اچانک وفات افسوسناک ہے۔ وہ ڈرامہ، فلم اور ٹی وی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے تھے۔” اتل پرچور کی فلموگرافی میں شامل اہم فلموں میں پھر بھی دل ہے ہندوستانی (2000)، میری پیاری بہنیا بنے گی دلہنیا (2001)، کیوں کہ میں جھوٹ نہیں بولتا (2001)، سلام-ای-عشق (2007)، پارٹنر (2007) شامل ہیں۔ ٹی وی کی دنیا میں بھی اتل پرچور نے نمایاں کام کیا اور ان کے مشہور شوز میں آر کے لکشمن کی دنیا، کامیڈی نائٹس ود کپل، کامیڈی سرکس شامل ہیں۔ ان کی آخری فلم علی بابا اور چالیس چور تھی جو 2024 میں ریلیز ہوئی، جس میں انہوں نے ایک ڈاکٹر کا کردار ادا کیا تھا۔
Source: Social Media
'نقلی پلکیں لگانی پڑیں گی'، کینسر میں مبتلا حنا خان نے آخری پلک کی تصویر شیئر کردی
علی خان کی موجودگی میں فلم خطرناک منزل کا پوسٹر ریلیز
بابا صدیق قتل کا ملزم سلمان خان کے گھر پر فائرنگ میں زیرتفتیش رہ چکا، ممبئی پولیس
شاہ رخ خان کی آئیکونک ٹی وی سیریز ’فوجی‘ کے سیکوئیل کا اعلان
منور فاروقی لارنس بشنوئی کی ہٹ لسٹ پر، دہلی میں حملے کی سازش ناکام
ہالی ووڈ فلم ’جوکر: فولی اے ڈاہ‘ کو ریلیز کے 10 دن بعد ہی کروڑوں ڈالر کا نقصان
طلاق کی افواہوں کے دوران ابھیشیک ایشوریا کی نئی تصویر نے مداحوں کو خوش کردیا
'نقلی پلکیں لگانی پڑیں گی'، کینسر میں مبتلا حنا خان نے آخری پلک کی تصویر شیئر کردی
شاہ رخ خان کی آئیکونک ٹی وی سیریز ’فوجی‘ کے سیکوئیل کا اعلان
بابا صدیق قتل کا ملزم سلمان خان کے گھر پر فائرنگ میں زیرتفتیش رہ چکا، ممبئی پولیس