Entertainment

گلوکار لیام پین کی موت سے چندگھنٹے قبل بنائی گئی آخری اسنیپ چیٹ ویڈیو وائرل

گلوکار لیام پین کی موت سے چندگھنٹے قبل بنائی گئی آخری اسنیپ چیٹ ویڈیو وائرل

برطانوی گلوکار لیام پین کی موت سے قبل بنائی گئی آخری اسنیپ چیٹ کی ویڈیو سامنے آگئی جو اب وائرل ہورہی ہے۔ معروف بینڈ ون ڈائریکشن کے سابق رکن 31 سالہ گلوکار لیام پین کی گزشتہ رات ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے ایک ہوٹل کی تیسری منزل سے گِر کر موت ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیونس آئرس کی پولیس کا بتانا ہے کہ انہیں ایک کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایک شخص شدید منشیات اور شراب کے نشے میں ہے،جب پولیس ہوٹل پہنچی تو بتایا گیا کہ ہوٹل کے صحن میں زوردار آواز سنائی دی گئی جس کے بعد وہاں سے لیام کی لاش ملی۔ گلوکار نے موت سے چند گھنٹے قبل اسنیپ چیٹ پر اپنی پارٹنر کے ساتھ ناشتے کی ویڈیو شیئر کی تھی۔ انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا 'ارجنٹینا میں ایک خوبصورت دن ہے'۔ لیام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جب کہ اپنے پسندیدہ گلوکار کی اچانک موت پر مداح سوگوار ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments