Entertainment

اچھی دوستی کے باوجود شاہ رخ نے بابا صدیقی کے جنازے میں شرکت کیوں نہ کی؟ وجہ سامنے آگئی

اچھی دوستی کے باوجود شاہ رخ نے بابا صدیقی کے جنازے میں شرکت کیوں نہ کی؟ وجہ سامنے آگئی

بالی وڈ میں اداکاری کے بادشاہ شاہ رخ خان کی سیاستدان بابا صدیقی کی نماز جنازہ میں غیر موجودگی کی وجہ سامنے آ گئی۔ شاہ رخ خان نے لارنس بشنوئی گینگ کے ہاتھوں قتل کیے جانے سیاستدان بابا صدیقی سے دوستانہ تعلقات ہونے کے باوجود بھی ان کی نماز جنازہ میں شرکت نہیں کی تھی جس حوالے سے مداحوں میں بھی تشویش تھی۔ اب میڈیا کی ایک رپورٹ میں اداکار کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان نے بابا صدیقی کے قتل کیس اور سیاست سے خود کو دور رکھنے کے لیے نماز جنازہ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کیس کو پہلے ہی سلمان خان اور شاہ رخ خان سے جوڑا جارہا ہے کیونکہ بابا صدیقی کے ان دونوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے۔ رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان یہ جانتے ہیں کہ لارنس بشنوئی گینگ کا سرکٹ کیسے کام کرتا ہے اس لیے وہ کوئی نقصان نہیں اٹھانا چاہتے۔ خیال رہے کہ 2008 میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے اور بعد ازاں یہ کشیدگی 2013 میں بابا صدیقی کی مشہور سالانہ افطار پارٹی میں ختم ہوئی تھی۔ سیاستدان بابا صدیقی کو 12 اکتوبر کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں ان کے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفتر کے باہر گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا، ان کی نماز جنازہ کی ادائیگی اور تدفین 13 اکتوبر کو سرکاری اعزاز کے ساتھ کی گئی۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

1 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments