Entertainment

تمنا بھاٹیہ سے منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ

تمنا بھاٹیہ سے منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ

بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ سے منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق 34 سالہ تمنا بھاٹیہ کا انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے زونل دفتر میں بیان لیا گیا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اداکارہ کا منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) کے تحت بیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق تمنا بھاٹیہ کو مبینہ طور پر ایپ کمپنی کی ایک تقریب میں شرکت کرنے کے لیے کچھ فنڈز ملے تھے تاہم ان کے خلاف کوئی الزامات نہیں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو بیان دینے کے لیے پہلے بھی بلایا گیا تھا لیکن انہوں نے کام کی وجہ سے طلبی کے سمن کو مسترد کر کے جمعرات کو پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ میڈیا کے مطابق تمنا بھاٹیہ نے فی الحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments