Entertainment

بشنوئی گینگ کا دشمنی ختم کرنے کیلئے سلمان خان سے بھاری رقم کا مطالبہ

بشنوئی گینگ کا دشمنی ختم کرنے کیلئے سلمان خان سے بھاری رقم کا مطالبہ

بدنامِ زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے دیرینہ دشمنی ختم کرنے کے لیے بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان سے بھاری رقم کا مطالبہ کر دیا۔ بشنوئی گینگ نے دشمنی ختم کرنے کے لیے سلمان خان سے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔ سیاسی رہنما بابا صدیق کے قتل کے بعد بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی جان کو لاحق خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کے ایک مبینہ رکن کی جانب سے ممبئی ٹریفک پولیس کو واٹس ایپ پیغام موصول ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ پر موصول ہونے والے پیغام میں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ مذکورہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں اور دیرینہ دشمنی ختم کرنا چاہتے ہیں تو 5 کروڑ روپے ادا کریں، اِس دھمکی کو ہلکا نہ لیں، بصورتِ دیگر اداکار کا حال مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیق سے بھی بدتر ہو گا، جنہیں حال ہی میں بشنوئی گینگ نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے اِس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور سلمان خان کی رہائش گاہ کے ارد گرد سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments