بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان جنوری کے وسط میں اپنے گھر پر ڈکیتی کی کوشش کے دوران ہونے والے چاقو حملے میں زخمی ہونے اور بعدازاں صحتیابی کے بعد آج پہلی بار ممبئی میں منعقدہ نیٹ فلیکس کی ایک تقریب میں منظر عام پر آئے۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ یہاں کھڑے ہوکر انھیں بہت اچھا لگ رہا ہے۔ یاد رہے کہ اس سال کےلیے او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے جس ایک فلم کا اعلان کیا وہ جیول تھیف، دی ہیسٹ بیگین ہے، جس میں مرکزی کردار سیف علی خان اور جے دیپ اہلاوت نے ادا کیا ہے۔ تقریب میں دوران گفتگو سیف علی خان نے کہا انھیں اپنے اوپر ہونے والے حملے کے بعد یہاں آکر آپکے سامنے کھڑے ہوکر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ اس فلم کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں۔ سیف نے کہا کہ سدھارتھ آنند (فلم کے ہدایتکار) اور وہ اس پر کافی عرصے سے بات کر رہے تھے۔ میں ہمیشہ ڈکیتی پر مبنی فلم کرنا چاہتا تھا اور میں اسکے لیے جے دیپ کو بہتر ساتھی اداکار سمجھتا ہوں، یہ بہت اچھی مووی ہے۔
Source: social Media
رجنی کانت کی فلم کے 44 سالہ پروڈیوسر نے خراب مالی حالات کے باعث خودکشی کرلی
بھارتی اداکارہ کی شکایت : یوٹیوبر سے 300 سے زائد لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد
کینیڈین وزیراعظم بننے کی دوڑ میں سابقہ بھارتی اداکارہ بھی شامل
مفتی قوی کی راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش، ایک شرط رکھ دی؟
سیف علی خان کی چاقو حملے کے بعد پہلی بار تقریب میں شرکت
ڈانس ریکارڈ کرایا تو سلمان و شاہ رخ جھاڑیوں میں چھپ کر دیکھ رہے تھے: ممتا کلکرنی
سوناکشی نے ممبئی میں واقع اپنا فلیٹ فروخت کردیا، کتنا منافع ہوا؟
مفتی قوی کی راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش، ایک شرط رکھ دی؟
کینیڈین وزیراعظم بننے کی دوڑ میں سابقہ بھارتی اداکارہ بھی شامل
بھارتی اداکارہ کی شکایت : یوٹیوبر سے 300 سے زائد لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد
شاہ رخ کی پرستاروں سے 50 فیصد پیار آریان اور سوہانا کو دینے کی درخواست
کرش 4 کیلئے بجٹ نہیں ہے، اتنے پیسے ہمارے پاس نہیں ہوتے، راکیش روشن
ممبئی کی عدالت نے کنگنا رناوت کو آخری وارننگ جاری کردی
پہلی بیوی سے کوئی اعتراض نہیں، راکھی ڈوڈی خان کی دوسری بیوی بننے کیلئے تیار