Entertainment

ڈانس ریکارڈ کرایا تو سلمان و شاہ رخ جھاڑیوں میں چھپ کر دیکھ رہے تھے: ممتا کلکرنی

ڈانس ریکارڈ کرایا تو سلمان و شاہ رخ جھاڑیوں میں چھپ کر دیکھ رہے تھے: ممتا کلکرنی

سابق اداکارہ ممتا کلکرنی نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان سیٹ پر میرے ساتھ مذاق کیا کرتے تھے۔ میڈیا کے مطابق حال ہی میں سنیاس لینے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی نے ایک انٹرویو میں فلم کرن ارجن کے دوران سیٹ پر پیش آیا واقعہ شیئر کیا ہے۔ ایک ڈانس سین کا حوالہ دیتے ہوئے ممتا نے بتایا کہ دونوں خانز نے ان میرے ساتھ ڈانس کرنا تھا لیکن ڈانس ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس ڈانس شوٹ میں وہ اکیلی ہی ہوں گی، اگلے دن میں نے اپنے ڈانس اسٹیپس ریکارڈ کروا دیے، بعد میں پتہ چلا کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان پیچھے جھاڑیوں میں چھپ کر ہنس رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ میرے شاٹس ریکارڈ ہونے بعد اگلا سین ان لوگوں کا تھا، وہ سین کچھ ایسا تھا کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان دونوں کو گھٹنوں پر ڈانس کرنا تھا، وہاں تقریباً 5 ہزار افراد اس شوٹنگ کو دیکھنے کے لیے موجود تھے، وہاں ایک ری ٹیک ہوا، دوسرا ری ٹیک ہوا یہاں تک کہ 25 ری ٹیک ہوئے جس کے بعد فلم پروڈیوسر راکیش روشن بھی اُکتا گئے اور انہوں نے پیک اپ ہی کرا دیا۔ اداکارہ نےبتایا کہ ویسے ان دونوں خانز میں سلمان خان زیادہ شرارتی ہیں۔ اسی انٹرویو میں ممتا کلکرنی نے اس الزام کو مسترد کیا کہ انہوں نے ماہا منڈلیشور کا عہدہ 10 کروڑ روپے دے کر حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا چھوڑیں اس بات کو کہ میں 10 کروڑ روپے دوں گی، میرے پاس تو 1 کروڑ بھی نہیں بلکہ مجھے تو ماہا منڈلیشور بنایا گیا تو میں نے 2 لاکھ روپے کسی سے ادھار لے کر اپنے گرو کو ادائیگی کی۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments