بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے گزشتہ روز نیکسٹ آن نیٹ فلکس کے ایونٹ میں اپنے بیٹے آریان خان کی ہدایتکاری میں بننے والے ابتدائی پروجیکٹ ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انھوں نے وہاں موجود اپنے پرستاروں اور سامعین سے درخواست کی کہ وہ ان پر نچھاور کی گئی محبت کا 50 فیصد انکے بیٹے آریان اور بیٹی سوہانا خان کو دے دیں۔ انھوں نے کہا گزارش اور بہت دل سے چاہوں گا کہ میرا بیٹا جو ہدایتکاری میں اپنا پہلا قدم رکھ رہا ہے اور میری بیٹی جو ایکٹریس بن رہی ہے، ان کو 50 فیصد پیار بھی اگر یہ دنیا دے دے جتنا مجھے دیا ہے تو بہت زیادہ ہوگا۔ کنگ خان نے ایونٹ میں کہا کہ میں نے اپنا حس مزاح اور پرمزاح مواد تخلیق کرنے کی صلاحیت اپنے بیٹے آریان کو دے دی ہے، میں صرف ان تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے سیریز میں حصہ لیا۔ انکا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت اچھا کام کیا ہے، میں نے سیریز کی کچھ اقساط دیکھی ہیں۔ یہ کافی پرمزاح ہے۔ مجھے ایسی ہی چیزیں پسند ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میرے لطائف پر لوگ برا مان جاتے ہیں، تکلیف ہوجاتی ہے تو اس لیے میں نے مذاق کرنا چھوڑ دیا ہے۔ میں نے اب یہ وراثت اب اپنے بیٹے کو دیدیا ہے۔
Source: social media
رجنی کانت کی فلم کے 44 سالہ پروڈیوسر نے خراب مالی حالات کے باعث خودکشی کرلی
بھارتی اداکارہ کی شکایت : یوٹیوبر سے 300 سے زائد لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد
کینیڈین وزیراعظم بننے کی دوڑ میں سابقہ بھارتی اداکارہ بھی شامل
مفتی قوی کی راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش، ایک شرط رکھ دی؟
سیف علی خان کی چاقو حملے کے بعد پہلی بار تقریب میں شرکت
ڈانس ریکارڈ کرایا تو سلمان و شاہ رخ جھاڑیوں میں چھپ کر دیکھ رہے تھے: ممتا کلکرنی
سوناکشی نے ممبئی میں واقع اپنا فلیٹ فروخت کردیا، کتنا منافع ہوا؟
مفتی قوی کی راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش، ایک شرط رکھ دی؟
کینیڈین وزیراعظم بننے کی دوڑ میں سابقہ بھارتی اداکارہ بھی شامل
بھارتی اداکارہ کی شکایت : یوٹیوبر سے 300 سے زائد لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد
شاہ رخ کی پرستاروں سے 50 فیصد پیار آریان اور سوہانا کو دینے کی درخواست
کرش 4 کیلئے بجٹ نہیں ہے، اتنے پیسے ہمارے پاس نہیں ہوتے، راکیش روشن
ممبئی کی عدالت نے کنگنا رناوت کو آخری وارننگ جاری کردی
پہلی بیوی سے کوئی اعتراض نہیں، راکھی ڈوڈی خان کی دوسری بیوی بننے کیلئے تیار