Entertainment

رجنی کانت کی فلم کے 44 سالہ پروڈیوسر نے خراب مالی حالات کے باعث خودکشی کرلی

رجنی کانت کی فلم کے 44 سالہ پروڈیوسر نے خراب مالی حالات کے باعث خودکشی کرلی

تامل فلم انڈسٹری کے 44 سالہ معروف پروڈیوسر سنکر کرشنا پرساد چوہدری (کے پی چوہدری) نے خودکشی کرلی۔ میڈیا کے مطابق کے پی چوہدری نے رجنی کانت کی 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کبالی‘ بھی پروڈیوس کی تھی اور فلم نے باکس آفس پر 250 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ کے پی چوہدری کی لاش سیاحتی شہر گوا میں ملی اور حکام نے ان کی خودکشی کی تصدیق کی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں تاہم ان کی مالی حالات ٹھیک نہیں تھے۔ رپورٹس کے مطابق 2023 میں پولیس نے کے پی چوہدری کو منشیات کیس میں گرفتار کیا تھا اور ان سے 82گرام سے زائد ہیروئن برآمد کی تھی اور انہوں نے بھی منشیات کے استعمال کا اعتراف کیا تھا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments