Entertainment

کرش 4 کیلئے بجٹ نہیں ہے، اتنے پیسے ہمارے پاس نہیں ہوتے، راکیش روشن

کرش 4 کیلئے بجٹ نہیں ہے، اتنے پیسے ہمارے پاس نہیں ہوتے، راکیش روشن

بالی ووڈ کے سابق اداکار اور ہدایتکار و پروڈیوسر راکیش روشن نے کہا ہے کہ انکے پاس فلم کرش 4 کیلئے بجٹ نہیں ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اتنے پیسے ہمارے پاس نہیں ہوتے۔ انھوں نے مزید کہا کہ انکے بیٹے اور معروف بالی ووڈ اداکار ریتیک روشن کی کرش 4 بڑے پیمانے پر بنائیں گے۔ واضح رہے کہ ریتیک روشن کی فلم کرش بھارتی سنیما کا ایک کامیاب ترین فرنچائز ہے، اسی وجہ سے پرستار کرش فور کے حوالے سے کسی بھی اپ ڈیٹ کے منتظر ہیں۔ ایسے میں سینیئر ہدایتکار راکیش روشن کی جانب سے حال ہی میں فلم کے اسکیل اور بجٹ پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں 75 سالہ راکیش روشن نے کہا کہ یہ فلم کافی بڑے پیمانے کی ہے، لیکن انہیں فلم کےلیے مالی وسائل کے انتظام میں مشکل کا سامنا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments