سابق بالی وڈ اداکارہ روبی دھلا نے کینیڈا کے لبرل پارٹی کی قیادت کے لیے اپنی دوڑ کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد جسٹن ٹروڈو کے بعد وزیر اعظم بننا ہے۔ روبی دھلا، جو 2003 میں فلم "کیوں؟ کس لیے؟" میں ایک پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں تھیں، نے 2004 میں کینیڈین ہاؤس آف کامنز سے انتخاب جیت کر سیاست میں قدم رکھا تھا۔ اداکارہ کا تعلق پنجاب سے آئے تارکین وطن سے ہے، نے اپنی ایک ہی فلم "کیوں؟ کس لیے؟" میں اداکاری کی، لیکن اس کے بعد انہوں نے سیاست میں اپنی جگہ بنالی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی اپنے فلمی پروموشنل مواد میں دکھائی جانے والی اپنی تصاویر میں تبدیلی کی کوشش کی، لیکن پروڈیوسر چرنجیت سیہرا نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ سے بالی وڈ اسٹار بننے کی خواہش رکھتی تھیں۔ اگر روبی دھلا اپنی موجودہ دوڑ میں کامیاب ہو گئیں تو وہ کینیڈا کی پہلی ایسی وزیر اعظم ہوں گی جن کی نسل بھارتی ہے۔ انہوں نے پہلے بھی برامٹن اور سپرنگڈیل کے حلقوں سے عوام کا اعتماد حاصل کیا تھا اور پارلیمنٹ میں اپنی جگہ بنائی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ماڈلنگ اور ہوٹل مینجمنٹ جیسے شعبوں میں بھی کام کیا ہے، اور 1993 میں مس انڈیا کینیڈا کے مقابلے میں رنر اپ بھی رہیں۔
Source: social Media
رجنی کانت کی فلم کے 44 سالہ پروڈیوسر نے خراب مالی حالات کے باعث خودکشی کرلی
بھارتی اداکارہ کی شکایت : یوٹیوبر سے 300 سے زائد لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد
کینیڈین وزیراعظم بننے کی دوڑ میں سابقہ بھارتی اداکارہ بھی شامل
مفتی قوی کی راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش، ایک شرط رکھ دی؟
سیف علی خان کی چاقو حملے کے بعد پہلی بار تقریب میں شرکت
ڈانس ریکارڈ کرایا تو سلمان و شاہ رخ جھاڑیوں میں چھپ کر دیکھ رہے تھے: ممتا کلکرنی
سوناکشی نے ممبئی میں واقع اپنا فلیٹ فروخت کردیا، کتنا منافع ہوا؟
مفتی قوی کی راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش، ایک شرط رکھ دی؟
کینیڈین وزیراعظم بننے کی دوڑ میں سابقہ بھارتی اداکارہ بھی شامل
بھارتی اداکارہ کی شکایت : یوٹیوبر سے 300 سے زائد لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد
شاہ رخ کی پرستاروں سے 50 فیصد پیار آریان اور سوہانا کو دینے کی درخواست
کرش 4 کیلئے بجٹ نہیں ہے، اتنے پیسے ہمارے پاس نہیں ہوتے، راکیش روشن
ممبئی کی عدالت نے کنگنا رناوت کو آخری وارننگ جاری کردی
پہلی بیوی سے کوئی اعتراض نہیں، راکھی ڈوڈی خان کی دوسری بیوی بننے کیلئے تیار