National

سید علی گیلانی کی قائم کردہ تحریک حریت کا دفتر سرینگر پولیس نے کیا قرق

سید علی گیلانی کی قائم کردہ تحریک حریت کا دفتر سرینگر پولیس نے کیا قرق

سرینگر: جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کو سرینگر کے مضافاتی علاقہ حیدرپورہ میں واقع تحریک حریت نامی علیحدگی پسند تنظیم کے دفتر کو قرق کر لیا۔ یہ تنظیم بزرت علیحدگی پسند رہنما مرحوم سید علی گیلانی کی قائم کردہ تھی اور سنہ 2023 میں مرکزی سرکار نے اسے کالعدم قرار دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ضبط کی گئی جائیداد میں ایک کنال اور ایک مرلہ رقبہ کی اراضی اور اس پر تعمیر کی گئی ایک تین منزلہ عمارت شامل ہے۔ اسی عمارت میں برسوں تک مرحوم گیلانی رہائش پذیر تھے دفتر سرگرمیاں بھی اسی عمارت میں انجام دی جاتی تھیں۔ پولیس کی جانب سے انجام دی گئی یہ کارروائی یو اے پی اے کے تحت درج ایک کیس کے تناظر میں کی گئی۔ پولیس کے مطابق ’’یہ اقدام جمع کیے گئے شواہد اور مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد عمل میں لایا گیا‘‘۔ مرکزی وزارت داخلہ نے تنظیم کو ’’دہشت گردی کو ہوا دینے اور بھارت مخالف پروپیگنڈہ پھیلانے‘‘ کے الزام میں پہلے ہی کالعدم قرار دیا ہے۔ اور سید علی گیلانی سنہ 2022 میں اسی عمارت پر وفات پا گئے تھے اور ان کی قبر بھی اس کے محض چند میٹر کے فاصلے پر ہی واقع ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments