Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

اضلاع میں مڈ ڈے میل طلبہ کو پرانے نظام کے تحت ہی کھانا ملے گا

Admin
By Admin
Sep 15, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

اضلاع میں مڈ ڈے میل طلبہ کو پرانے نظام کے تحت ہی کھانا ملے گا
اضلاع میں مڈ ڈے میل طلبہ کو پرانے نظام کے تحت ہی کھانا ملے گا — September 15, 2026
اضلاع میں مڈ ڈے میل طلبہ کو پرانے نظام کے تحت ہی کھانا ملے گا
کلکتہ کے علاوہ ریاست کے چار اضلاع میں مڈ ڈے میل فراہم کرنے کی ذمہ داری اسکون کو دی گئی تھی۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومت نے ’اکشے پاترا فاو¿نڈیشن‘ کو چار اضلاع میں مڈ ڈے میل فراہم کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی۔ لیکن اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے فی الحال اس منظوری کو منسوخ کردیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ اضلاع کے اسکولوں میں اب طلبہ کو پرانے طریقے کے مطابق ہی مڈ ڈے میل دیا جائے گا۔ اس بارے میں ضلعی حکام کو پہلے ہی مطلع کردیا گیا ہے۔
ریاست میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد اسکول کے طلبہ کو مڈ ڈے میل فراہم کرنے کی ذمہ داری اسکون کو سونپی گئی تھی۔ ابتدائی طور پر یہ ادارہ کلکتہ کے اسکولوں میں مڈ ڈے میل فراہم کرے گا۔ یہ نظام کامیاب ہونے کی صورت میں ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی یہ عمل شروع کیا جاسکتا ہے، ایسی اطلاع دی گئی تھی۔ کلکتہ کے کچھ اسکولوں میں مڈ ڈے میل کی فراہمی کا عمل شروع بھی ہوگیا ہے۔ یہ ذمہ داری اسکون کی ’انّامرت فاو¿نڈیشن‘ کو ملی ہے۔اس کے بعد ریاست کے چار اضلاع—ہاوڑہ، پرولیا، شمالی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنی پور—کے اسکولوں میں آئندہ مڈ ڈے میل فراہم کرنے کی ذمہ داری ’اکشے پاترا فاو¿نڈیشن‘ کو دی گئی تھی۔لیکن یہ عمل شروع ہونے سے پہلے ہی مذکورہ منظوری منسوخ کردی گئی۔ اس سلسلے میں وکاس بھون کی جانب سے ایک ہدایت نامہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ’اکشے پاترا فاو¿نڈیشن‘ کو دی گئی منظوری واپس لے لی گئی ہے۔
ان چار اضلاع میں جس طرح طلبہ کو مڈ ڈے میل فراہم کیا جارہا ہے، فی الحال اسی طرح جاری رہے گا۔ اضلاع کے اسکولوں میں مڈ ڈے میل پکایا جاتا ہے اور مقررہ وقت پر طلبہ کو اسکول میں ہی بٹھا کر کھانا کھلایا جاتا ہے۔ اب بھی یہی نظام جاری رہے گا۔لیکن یہ ہدایت نامہ کیوں جاری کیا گیا، اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں ملی ہے۔ تاہم کلکتہ میں ’انّامرت فاو¿نڈیشن‘ جس طرح اسکولوں میں مڈ ڈے میل فراہم کر رہی ہے، وہ نظام اسی طرح جاری رہے گا۔

اضلاع میں مڈ ڈے میل طلبہ کو پرانے نظام کے تحت ہی کھانا ملے گا...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn