Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

باروئی پور انکاونٹر: ہائی کورٹ نے سی سی کیمرے کی فوٹیج محفوظ رکھنے کا حکم دیا

Admin
By Admin
Sep 15, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

باروئی پور انکاونٹر: ہائی کورٹ نے سی سی کیمرے کی فوٹیج محفوظ رکھنے کا حکم دیا
باروئی پور انکاونٹر: ہائی کورٹ نے سی سی کیمرے کی فوٹیج محفوظ رکھنے کا حکم دیا — September 15, 2026
باروئی پور انکاونٹر: ہائی کورٹ نے سی سی کیمرے کی فوٹیج محفوظ رکھنے کا حکم دیا
باروئی پور انکاو¿نٹر کے واقعے کی تفتیش سی آئی ڈی کر رہی ہے۔ ریاستی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج پہلے ہی محفوظ کرلی گئی ہے۔ تین ہفتے بعد اس معاملے کی اگلی سماعت ہوگی۔
باروئی پور میں انکاو¿نٹر کے واقعے سے متعلق سی سی کیمرے کی فوٹیج محفوظ رکھنے کا حکم کلکتہ ہائی کورٹ نے دیا ہے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ تفتیش جلد مکمل ہو، اس بات کو یقینی بنایا جائے۔
منگل کو جسٹس ارجیت بندیوپادھیائے اور جسٹس ریتبرت کمار مترا کی ڈویڑن بینچ نے کہا کہ مذکورہ واقعے کی سی سی کیمرے کی فوٹیج محفوظ رکھنی ہوگی۔ تین ہفتے بعد اس معاملے کی اگلی سماعت ہوگی۔ اس دوران تفتیشی عمل مکمل کرنے کی کوشش کی جائے۔
باروئی پور انکاو¿نٹر کے واقعے کی تفتیش سی آئی ڈی کر رہی ہے۔ ریاستی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج پہلے ہی محفوظ کرلی گئی ہے۔
گزشتہ جولائی میں باروئی پور کے سوریہ پور علاقے سے ایک نابالغ لڑکی لاپتہ ہوگئی تھی۔ بعد میں اس کی لاش اسی علاقے کے ایک تالاب سے بوری میں بند حالت میں برآمد ہوئی۔ اس کے بعد سے باروئی پور میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔ نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کے بعد قتل کا الزام سامنے آیا تھا۔
اس معاملے میں پولیس نے پربھاس منڈل، دیواکر سردار، آنند سردار اور کبیر ملا کو گرفتار کیا تھا۔ سب سے پہلے پربھاس کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پربھاس نے ہی بتایا تھا کہ نابالغ لڑکی کی لاش کہاں پھینکی گئی تھی۔ ابتدا میں پربھاس، آنند اور دیواکر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد میں کبیر کو گرفتار کیا گیا۔
گزشتہ 7 جولائی کی رات پولیس پربھاس کو لے کر واقعے کی بازسازی کے لیے نکلی تھی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اسی دوران پربھاس نے پولیس کا ہتھیار چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق اس نے فائرنگ بھی کی۔ اس کے بعد پولیس نے بھی اپنی حفاظت میں جوابی فائرنگ کی۔
پولیس نے بتایا کہ خود کو اور اپنے ساتھی اہلکاروں کو بچانے کے لیے باروئی پور تھانے کے پی سی انچارج ارگھیا منڈل نے سروس ریوالور سے پربھاس کو نشانہ بناکر گولی چلائی تھی۔ تاہم اس انکاو¿نٹر کو لے کر کئی سوالات اٹھنے کے بعد ریاستی پولیس کی سی آئی ڈی کو تفتیش کی ذمہ داری سونپی گئی۔

باروئی پور انکاونٹر: ہائی کورٹ نے سی سی کیمرے کی فوٹیج محفوظ رکھنے کا حکم دیا...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn