زمین کی جعلسازی روکنے کے لیے نباما کا نیا ایپ، رجسٹری سے پہلے آدھار کی تصدیق ہوگی
زمین اور مکان کی رجسٹری کے معاملے میں جعلسازی روکنے کے لیے وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری کی حکومت بڑا قدم اٹھانے جارہی ہے۔ کسی کی لاعلمی میں اس کی زمین کسی دوسرے شخص کے نام فروخت یا رجسٹر ہوجانے جیسی شکایات پر قابو پانے کے لیے ریاست میں ایک نئی ٹیکنالوجی پر مبنی نظام شروع کیا جارہا ہے۔ ’آپنی‘ نامی موبائل ایپ کے ذریعے رجسٹری دفتر آنے والے خریدار اور فروخت کنندہ کی شناخت کی تصدیق کی جائے گی۔ شناخت کی تصدیق مکمل نہ ہونے کی صورت میں کسی بھی طرح رجسٹری کے اصل عمل کو آگے بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
نبانا ذرائع کے مطابق، آئندہ ہفتے سے تجرباتی طور پر ودھان نگر میونسپل علاقے میں ’آپنی‘ ایپ شروع کیا جائے گا۔ تقریباً دو ہفتے تک ٹرائل رن کے بعد مرحلہ وار پورے ریاست میں یہ نظام نافذ کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس نظام کو نافذ کرنے کی ذمہ داری محکمہ مالیات کے تحت ’ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیمپ ڈیوٹی اینڈ رجسٹریشن‘ کو دی گئی ہے۔ انتظامیہ کا مقصد ہے کہ درگا پوجا سے پہلے ریاست بھر کے لوگوں کو اس نظام کی سہولت فراہم کردی جائے۔
انتظامی ذرائع کے مطابق، زمین یا مکان فروخت کرنے کے معاملے میں رجسٹری کی درخواست جمع کرنے کے بعد خریدار اور فروخت کنندہ، دونوں فریقوں کو ایک ’کوئری‘ یا درخواست نمبر دیا جائے گا۔ اسی مرحلے پر ابتدائی شناخت کی تصدیق کا عمل شروع ہوگا۔ اس کے بعد خریدار اور فروخت کنندہ کو اپنے اپنے موبائل فون میں ’آپنی‘ ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنا ہوگا۔
عام لوگوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایپ کا حجم صرف چار ایم بی رکھا گیا ہے۔ اس لیے یہ اسمارٹ فون میں زیادہ جگہ نہیں لے گا۔ آسان استعمال کے لیے ایپ کو صارف دوست بھی بنایا گیا ہے۔
زمین کی جعلسازی روکنے کے لیے نباما کا نیا ایپ، رجسٹری سے پہلے آدھار کی تصدیق ہوگی...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments