اس بار نارنجی لباس میں پوجا کی بھیڑ سنبھالیں گے رضاکار، کولکاتا پولیس خرچ کرے گی 89 لاکھ روپے
اس بار درگا پوجا کے دوران کولکاتا پولیس کے رضاکار نارنجی رنگ کے لباس میں نظر آئیں گے۔ اسی کے مطابق لال بازار نے 20 ہزار رضاکاروں کے لیے لباس کا ڈیزائن تیار کیا ہے۔ لال بازار کے ایک افسر کے مطابق لباس اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ رضاکار اسے پہن کر طویل وقت تک آرام سے ڈیوٹی انجام دے سکیں۔ پولیس کے ایک ذرائع کے مطابق پوجا سے پہلے 20 ہزار لباس اور ٹوپیوں کے لیے تقریباً 89 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے۔
لال بازار کے مطابق پوجا سے قبل امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کولکاتا پولیس کی جانب سے رضاکاروں کی تقرری کی جاتی ہے۔ عام طور پر انہیں آدھی آستین والی ٹی شرٹ پہن کر ڈیوٹی انجام دینی پڑتی تھی۔ اس سال اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں درگا پوجا ہونے والی ہے۔ کولکاتا پولیس کے اہلکاروں اور افسران کے علاوہ ہوم گارڈ اور سولک رضاکاروں کو بھی چوتھی سے پوجا کی ڈیوٹی انجام دینی پڑتی ہے۔ یہ ڈیوٹی دشمی تک جاری رہتی ہے، جس کے بعد بھی مورتیوں کے وسرجن کی ڈیوٹی باقی رہتی ہے۔
پوجا کے دوران بھانگر سمیت پورے کولکاتا میں امن و امان برقرار رکھنے اور ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے پولیس بڑی حد تک رضاکاروں پر انحصار کرتی ہے۔ اسکول اور کالج کے طلبہ کے علاوہ این سی سی اور مختلف علاقوں کے کلبوں کے ارکان کو بھی پولیس رضاکار کے طور پر تعینات کرتی ہے۔ مہالیا کے بعد متعلقہ ڈویڑن میں ان رضاکاروں کو تربیت بھی دی جاتی ہے۔
اس بار نارنجی لباس میں پوجا کی بھیڑ سنبھالیں گے رضاکار، کولکاتا پولیس خرچ کرے گی 89 لاکھ روپے...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments