Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

ترنمول کے 17ایم پی پوجا کے بعد باضابطہ طور پر بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے

Admin
By Admin
Sep 15, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

ترنمول کے 17ایم پی پوجا کے بعد باضابطہ طور پر بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے
ترنمول کے 17ایم پی پوجا کے بعد باضابطہ طور پر بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے — September 15, 2026
ترنمول کے 17ایم پی پوجا کے بعد باضابطہ طور پر بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے
ترنمول کانگریس کے ان باغی ارکان میں شامل باسونیا، جنہوں نے انتخابات کے بعد خود کو غیر معروف نیشنلسٹ سٹیزنز پارٹی آف انڈیا (این سی پی آئی) میں ضم کرلیا ہے، نے کہا ہے کہ ان 20 ارکان میں سے 17 درگا پوجا سے پہلے یا بعد میں باضابطہ طور پر بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے۔ تاہم ترنمول کے بعض ساتھی باغی ارکان اور ریاستی بی جے پی نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔
باسونیا نے کہا کہ باغی ارکان بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے تیار تھے، لیکن پارٹی کی قیادت نے انہیں کچھ عرصے تک این سی پی آئی میں رہنے اور انتظار کرنے کو کہا تھا۔ باسونیا نے بی جے پی کے دیگر رہنماو¿ں کے ساتھ امیت شاہ اور شوبھندو ادھیکاری کے نام بھی لیے۔
پیر کے روز کوچ بہار میں اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا، ”20 ارکانِ پارلیمنٹ نے دستخط کیے اور فیصلہ کیا کہ ہم وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی قیادت میں بی جے پی میں شامل ہوں گے۔“ یہ بیان ان کے حلقے میں ایک بار پھر ہونے والے پرتشدد احتجاج کے ایک دن بعد سامنے آیا۔
انہوں نے کہا، ”بی جے پی میں شامل ہونے کے دوران ہمیں ایک معمولی مسئلہ درپیش آیا۔ ہمارے ساتھ تین اقلیتی ارکانِ پارلیمنٹ ہیں، جو براہِ راست بی جے پی میں شامل نہیں ہونا چاہتے۔ ان کے علاقوں میں مسائل پیدا ہوں گے۔“
ذرائع کے مطابق باسونیا اس بات سے ناراض تھے کہ بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کی یقین دہانیوں کے باوجود جب بھی وہ اپنے حلقے میں جاتے ہیں تو انہیں احتجاج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بی جے پی کی قیادت پارٹی کی جانب سے ’ترنمول کے غداروں‘ کو خوش آمدید کہنے پر زمینی سطح پر پیدا ہونے والی ناراضی کو کم کرنے میں ناکام رہی ہے۔
باسونیا نے جون اور جولائی میں مرکزی وزیر بھوپیندر یادو کی دہلی رہائش گاہ پر باغی ارکان کی ہونے والی ”چار میٹنگوں“ اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی جانب سے منعقدہ حکمتِ عملی کے اجلاسوں کا بھی ذکر کیا۔
انہوں نے کہا، ”اس کے بعد ہمارے رہنماو¿ں، شوبھندو ادھیکاری اور دیگر سبھی نے ہمیں این سی پی آئی نامی ایک غیر تسلیم شدہ سیاسی جماعت میں ضم کردیا، تاکہ ہمیں انسدادِ انحرافِ جماعت قانون سے بچایا جاسکے۔“

ترنمول کے 17ایم پی پوجا کے بعد باضابطہ طور پر بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn