Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

دارجلنگ اور کالمپونگ میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرنے کا وعدہ، شوبھندو ادھیکاری کا اعلان

Admin
By Admin
Nov 24, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

دارجلنگ اور کالمپونگ میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرنے کا وعدہ، شوبھندو ادھیکاری کا اعلان
دارجلنگ اور کالمپونگ میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرنے کا وعدہ، شوبھندو ادھیکاری کا اعلان — November 24, 2026
دارجلنگ اور کالمپونگ میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرنے کا وعدہ، شوبھندو ادھیکاری کا اعلان
’ہم پینے کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ریاست کے شہری ترقیات اور بلدیاتی امور اور پی ایچ ای محکموں کے پرنسپل سکریٹری پہاڑی علاقوں کا دورہ کریں گے‘، شوبھندو نے کہا۔
بنگال حکومت پہاڑی شہروں دارجلنگ اور کالمپونگ میں پینے کے پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرے گی اور پہاڑی علاقوں میں سرگرم ’واٹر سنڈیکیٹ‘ کے خلاف بھی کارروائی کرے گی۔
پیر کے روز نبنّا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران شوبھندو ادھیکاری نے کہا، ”ہم دارجلنگ اور کالمپونگ میں پینے کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ریاست کے شہری ترقیات اور بلدیاتی امور اور پی ایچ ای محکموں کے پرنسپل سکریٹری اس سلسلے میں کام کرنے کے لیے پہاڑی علاقوں کا دورہ کریں گے۔“ انہوں نے مزید کہا، ”ہم پہاڑی علاقوں میں سرگرم واٹر سنڈیکیٹ کے خلاف بھی سخت کارروائی شروع کریں گے۔“
خشک موسم کے دوران دارجلنگ میونسپلٹی روزانہ پانی کی 64 لاکھ گیلن ضرورت کے مقابلے میں صرف تقریباً 12 لاکھ گیلن پانی فراہم کرتی ہے۔ بلدیاتی ادارہ پانی کی فراہمی کے لیے نارتھ لیک سے پانی حاصل کرتا ہے، جس کی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 2 کروڑ گیلن ہے، جبکہ ساو¿تھ لیک کی گنجائش 1 کروڑ 35 لاکھ گیلن ہے۔ ٹائیگر ہل کے قریب سینچل وائلڈ لائف سینکچری میں واقع ان دونوں جھیلوں کو 22 معاون ندیوں سے پانی ملتا ہے۔
ایک اور جھیل، سندھپ (1 کروڑ 40 لاکھ گیلن)، سے جمع ہونے والا پانی بھی ٹائیگر ہل کے قریب واقع نارتھ اور ساو¿تھ لیک تک پہنچتا ہے۔
2011 کی مردم شماری کے مطابق، دارجلنگ میونسپلٹی کی آبادی 1,02,414 تھی۔
پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے کئی تجارتی اداروں اور یہاں تک کہ رہائشی گھروں کو بھی ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ ٹینکر قریبی جورے بنگلو علاقے سے پانی حاصل کرتے ہیں، جو جھیلوں کے بالکل نیچے واقع ہے۔
6,000 لیٹر پانی لے جانے والے واٹر ٹینکروں کے ذریعے ایک چکر کے لیے علاقے کے محل وقوع کے مطابق 2,200 سے 3,300 روپے تک وصول کیے جاتے ہیں۔ یہ پانی دارجلنگ شہر کے مرکزی علاقے سے تقریباً 12 کلومیٹر دور سے لایا جاتا ہے۔
تقریباً 2,000 لیٹر پانی لے جانے والی پک اَپ وین کے کرائے 1,500 روپے سے شروع ہوتے ہیں۔
ایک مقامی رہائشی نے کہا، ”ممکن ہے وزیر اعلیٰ نے واٹر سنڈیکیٹ کا ذکر کرتے وقت انہی واٹر ٹینکروں کی طرف اشارہ کیا ہو۔“
دارجلنگ کے کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ حکومت جورے بنگلو علاقے میں ٹینکروں کے ذریعے جمع کیے جانے والے پانی کو استعمال میں لانے کے لیے ایک مناسب منصوبہ تیار کر سکتی ہے۔
ماضی میں یہ الزامات بھی سامنے آئے تھے کہ دارجلنگ کے بلدیاتی حکام نے پانی کا کنکشن دینے کے لیے سرکاری مقررہ فیس 17,500 روپے کے بجائے 2 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔
اس الزام سے متعلق ایک آڈیو ریکارڈنگ بھی بڑے پیمانے پر گردش میں آئی تھی۔ بلدیاتی ادارے کے بعض ملازمین پر اجارہ داری کے دیگر الزامات بھی ہیں۔ ان میں مخصوص افراد کو پانی کے کنکشن فراہم کرنا شامل ہے، جن کے گھروں میں مسلسل پانی کی فراہمی ہوتی ہے۔ایک اور مقامی رہائشی نے کہا، ”یہ بھی ایک سنڈیکیٹ ہے، جس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔“

دارجلنگ اور کالمپونگ میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرنے کا وعدہ، شوبھندو ادھیکاری کا اعلان...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn