گو ماتا کو ذبح نہیں ہونے دوں گا‘، وزیر اعلیٰ کی وارننگ کےؓؑؑؓؑؑبعد جانور ذبح کرنے کے الزام میں 4 گرفتار
پولیس ذرائع کے مطابق، منگل کی علی الصبح خفیہ اطلاع ملی تھی کہ شیخ دیگھی کے حاجی پور علاقے میں ایک سنسان مقام پر جانور ذبح کیے جا رہے ہیں۔مغربی بنگال میں گو¿ کشی بند ہوگی۔ پیر کے روز ہی وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری نے یہ اعلان کیا تھا۔ اس کے 24 گھنٹے کے اندر منگل کو ایک ’سنسان مقام‘ پر جانور ذبح کرنے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ واقعہ مرشد آباد کے ساگر دیگھی کے حاجی پور علاقے کا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، منگل کی علی الصلی صبح خفیہ اطلاع ملی کہ شیخ دیگھی کے حاجی پور علاقے میں ایک ویران مقام پر جانور ذبح کیے جا رہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ساگر دیگھی تھانے کی پولیس متعلقہ مقام پر پہنچی اور چار افراد کو گرفتار کر لیا۔ برآمد شدہ گوشت کو زمین میں دفن کرکے تلف کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مبینہ غیر قانونی کاروبار میں مزید کون کون ملوث ہے اور اس گوشت کو کہاں لے جانے کا منصوبہ تھا، اس کا پتہ لگانے کے لیے گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
مغربی بنگال میں اقتدار سنبھالنے کے بعد بی جے پی حکومت نے جانوروں کے ذبیحے سے متعلق قانون نافذ کیا ہے۔ 1950 کے مویشیوں سے متعلق قانون کے تحت کئی ضابطے نافذ کیے گئے ہیں۔
ان ہدایات کے مطابق، انتظامیہ کی منظوری کے بغیر مویشیوں کو ذبح نہیں کیا جا سکتا۔ 14 سال سے کم عمر کے مویشیوں کو ذبح کرنے پر بھی پابندی ہے۔ گوشت کاٹنے کے لیے مقامی انتظامیہ یا مغربی بنگال کے محکمہ مویشی پروری سے تحریری اجازت لینا ضروری ہے۔
اس معاملے میں دائر کی گئی مفادِ عامہ کی عرضی پر کلکتہ ہائی کورٹ نے بھی ریاستی حکومت کی ہدایات کو برقرار رکھا ہے۔ ساگر دیگھی کے واقعے میں پولیس کا دعویٰ ہے کہ بغیر اجازت جانور ذبح کیے جا رہے تھے۔ اسی وجہ سے کارروائی کی گئی۔
پیر کے روز وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا تھا کہ ریاست میں گو¿ کشی روکنے کے لیے ان کی حکومت ایک بل لانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی مقامات پر چھپ کر گو¿ کشی کی جا رہی ہے۔
اس کے علاوہ شوبھندو ادھیکاری نے بزرگ گایوں کی دیکھ بھال کے لیے گو¿ شالاو¿ں کو سالانہ ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔
گو ماتا کو ذبح نہیں ہونے دوں گا‘، وزیر اعلیٰ کی وارننگ کےؓؑؑؓؑؑبعد جانور ذبح کرنے کے الزام میں 4 گرفتار...
Source: Admin