Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

پروفیسر ڈاکٹر ایم۔ اے۔ پرویز کی تصنیف ”ریسرچ میتھوڈولوجی اینڈ میڈیکل اسٹیٹسٹکس، جلد دوم (بایو اسٹیٹسٹکس)“ کی شاندار رسمِ اجرا

Admin
By Admin
Nov 24, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

پروفیسر ڈاکٹر ایم۔ اے۔ پرویز کی تصنیف ”ریسرچ میتھوڈولوجی اینڈ میڈیکل اسٹیٹسٹکس، جلد دوم (بایو اسٹیٹسٹکس)“ کی شاندار رسمِ اجرا
پروفیسر ڈاکٹر ایم۔ اے۔ پرویز کی تصنیف ”ریسرچ میتھوڈولوجی اینڈ میڈیکل اسٹیٹسٹکس، جلد دوم (بایو اسٹیٹسٹکس)“ کی شاندار رسمِ اجرا — November 24, 2026
پروفیسر ڈاکٹر ایم۔ اے۔ پرویز کی تصنیف ”ریسرچ میتھوڈولوجی اینڈ میڈیکل اسٹیٹسٹکس، جلد دوم (بایو اسٹیٹسٹکس)“ کی شاندار رسمِ اجرا
کولکاتا کے محسن آڈیٹوریم میں ممتاز ماہرینِ طب، ماہرینِ تعلیم اور معزز شخصیات کی موجودگی میں کتاب کی رونمائی، طبی تعلیم اور سائنسی تحقیق کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت
کولکاتا، 23 نومبر 2026ء (نامہ نگار): معروف یونانی معالج، ماہرِ تعلیم، مصنف اور دی کلکتہ یونانی میڈیکل کالج و اسپتال، کولکاتا کے شعبہ معالجات (میڈیسن) کے صدر، پروفیسر ڈاکٹر ایم۔ اے۔ پرویز کی نئی علمی و تحقیقی تصنیف ”ریسرچ میتھوڈولوجی اینڈ میڈیکل اسٹیٹسٹکس، جلد دوم (بایو اسٹیٹسٹکس)“ کی رسمِ اجرا 23 نومبر 2026ء کو محسن آڈیٹوریم، کلکتہ مدرسہ، کولکاتا میں نہایت شاندار اور پروقار انداز میں انجام پائی۔
اس علمی تقریب کا اہتمام انڈین آیوش میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے مسلسل طبی تعلیم پروگرام کے ساتھ کیا گیا تھا، جس میں ممتاز ماہرینِ طب، نامور اساتذہ، محققین، طبی تعلیم سے وابستہ شخصیات اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔تقریب میں بطورِ مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر بھابا توش بسواس، سابق وائس چانسلر، ویسٹ بنگال یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (WBUHS) نے شرکت کی، جبکہ ڈاکٹر نرین پانڈے نے بحیثیت سرپرست تقریب کو رونق بخشی۔
اس موقع پر مہمانانِ اعزاز میں پروفیسر ڈاکٹر ایس۔ کے۔ اگروال، وائس چانسلر، پرگیان یونیورسٹی؛ پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب، پرنسپل، دی کلکتہ یونانی میڈیکل کالج و اسپتال؛ ڈاکٹر جاوید وقار صادق، ایم سی ایچ (کارڈیو تھوریسک اینڈ ویسکولر سرجری)؛ اور سید تاجدار علی مرزا، اسسٹنٹ ماسٹر انچارج، اے۔ پی۔ ڈپارٹمنٹ، کلکتہ مدرسہ شامل تھے۔
پروگرام کے کوآرڈینیٹرز پروفیسر ڈاکٹر حنا طارق اور ڈاکٹر اے۔ پی۔ موریہ نے تقریب کے انعقاد اور انتظامات میں اہم کردار ادا کیا۔
کتاب کے مصنف پروفیسر ڈاکٹر ایم۔ اے۔ پرویز نے اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے علمی و تدریسی سفر کا ایک نہایت یادگار اور باعثِ مسرت لمحہ ہے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے تمام معزز مہمانوں، اساتذہ، رفقائے کار، طلبہ اور خیرخواہوں کا تہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی اس تصنیف کا بنیادی مقصد میڈیکل اسٹیٹسٹکس اور بایو اسٹیٹسٹکس کے بنیادی و اعلیٰ تصورات کو آسان، منظم اور قابلِ فہم انداز میں پیش کرنا ہے، تاکہ انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ، بالخصوص یونانی طب کے طلبہ، اساتذہ، محققین اور طبی پیشہ ور افراد اس سے بھرپور علمی استفادہ کرسکیں۔
پروفیسر ڈاکٹر پرویز کے مطابق موجودہ دور میں طبی تحقیق، سائنسی شواہد، اعداد و شمار کے تجزیے اور تحقیق کے جدید اصولوں کی اہمیت روز بروز بڑھ رہی ہے۔ ایسے حالات میں طبی طلبہ اور محققین کے لیے بایو اسٹیٹسٹکس کا بنیادی اور عملی علم نہایت ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ یونانی طب اور دیگر آیوش نظام ہائے طب میں سائنسی تحقیق، معیاری طبی تعلیم، تحقیقی شعور اور شواہد پر مبنی طبی طریق? کار (Evidence-Based Medicine) کو زیادہ سے زیادہ فروغ حاصل ہو۔
قابلِ ذکر ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر ایم۔ اے۔ پرویز اس سے قبل بھی طبِ یونانی اور طبی تعلیم کے مختلف موضوعات پر متعدد علمی و تدریسی کتابیں تصنیف کرچکے ہیں۔ ان کی تازہ تصنیف ”ریسرچ میتھوڈولوجی اینڈ میڈیکل اسٹیٹسٹکس، جلد دوم“ اسی علمی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے، جبکہ اس کی جلد اول بھی منظرِ عام پر آچکی ہے۔مصنف نے اپنی اس علمی کامیابی کو محض ذاتی اعزاز قرار دینے کے بجائے طبی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے، طلبہ میں تحقیقی رجحان پیدا کرنے اور آیوش نظامِ طب میں سائنسی تحقیق کو مستحکم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔
آخر میں پروفیسر ڈاکٹر ایم۔ اے۔ پرویز نے تمام معزز مہمانوں، منتظمین، اساتذہ، ساتھیوں، طلبہ، اہلِ خانہ اور خیرخواہوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی طبی تعلیم، تصنیف و تالیف اور سائنسی تحقیق کے فروغ کے لیے اپنی علمی خدمات جاری رکھیں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر ایم۔ اے۔ پرویز کی تصنیف ”ریسرچ میتھوڈولوجی اینڈ میڈیکل اسٹیٹسٹکس، جلد دوم (بایو اسٹیٹسٹکس)“ کی شاندار رسمِ اجرا...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn