Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

جسمانی حالت میں بہتری، ریکھا پاترا کی گفتگو میں لڑکھڑاہٹ کافی کم! تاہم رکن اسمبلی اب بھی آئی سی یو میں زیرِ نگرانی

Admin
By Admin
Nov 24, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

جسمانی حالت میں بہتری، ریکھا پاترا کی گفتگو میں لڑکھڑاہٹ کافی کم! تاہم رکن اسمبلی اب بھی آئی سی یو میں زیرِ نگرانی
جسمانی حالت میں بہتری، ریکھا پاترا کی گفتگو میں لڑکھڑاہٹ کافی کم! تاہم رکن اسمبلی اب بھی آئی سی یو میں زیرِ نگرانی — November 24, 2026
جسمانی حالت میں بہتری، ریکھا پاترا کی گفتگو میں لڑکھڑاہٹ کافی کم! تاہم رکن اسمبلی اب بھی آئی سی یو میں زیرِ نگرانی
پیر تک ریکھا کی حالت خطرے سے باہر نہیں تھی۔ زہر کے اثر سے رکن اسمبلی کے منہ میں ضرورت سے زیادہ لعاب جمع ہو گیا تھا۔ فی الحال ان کی جسمانی حالت میں بہتری آئی ہے۔
ہنگل گنج کی بی جے پی رکن اسمبلی ریکھا پاترا کی جسمانی حالت امید افزا ہے، تاہم تشویش ابھی پوری طرح ختم نہیں ہوئی ہے۔ رکن اسمبلی کے علاج کے لیے تشکیل دی گئی تین رکنی میڈیکل ٹیم کا بھی یہی کہنا ہے۔ پیر کو ریکھا کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے انہیں دوبارہ وینٹی لیٹر پر رکھنے کی ضرورت نہیں پڑی ہے۔ وہ بات کر رہی ہیں اور جسمانی طور پر کسی قسم کی تکلیف ہونے پر اس کے بارے میں بھی بتا پا رہی ہیں۔ منگل کو بی جے پی رہنما ارچنا داس مجمدار نے بتایا کہ بات کرتے وقت ریکھا کی زبان لڑکھڑانے کی کیفیت میں آج کافی کمی آئی ہے۔ تاہم ڈاکٹر فی الحال کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔ ان کا خیال ہے کہ رکن اسمبلی کو فی الحال آئی سی یو میں ہی رکھ کر نگرانی کی جائے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق، جسم میں آکسیجن کی کمی کے باعث باہر سے آکسیجن دینے کا عمل اب بھی جاری ہے۔ تاہم مریضہ کی جسمانی حالت کے دیگر پیمانوں کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ مجموعی طور پر ریکھا کی حالت میں بہتری مثبت ہے۔ اس کے باوجود ایک معاملہ ڈاکٹروں کے لیے تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔ زہر کے اثر سے رکن اسمبلی کے منہ میں ضرورت سے زیادہ لعاب جمع ہو گیا تھا۔ وہ پوری طرح ہوش میں نہیں تھیں، جس کی وجہ سے یہ لعاب پھیپھڑوں میں چلا گیا۔ پہلے کرائے گئے سی ٹی اسکین کی رپورٹ میں پتہ چلا تھا کہ اس کی وجہ سے جسم میں آکسیجن کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پھیپھڑوں میں آکسیجن کی فراہمی متاثر ہونے کے نتائج فوری طور پر سامنے نہیں آتے، بلکہ کچھ تاخیر سے اس کی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ اسی لیے منگل کی دوپہر ریکھا کے سینے کا دوبارہ سی ٹی اسکین کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق رکن اسمبلی کی آئندہ جسمانی حالت میں بہتری کا انحصار اسی رپورٹ پر ہوگا۔
ریکھا کے خون کے ٹیسٹ میں کس قسم کے زہر کی موجودگی کا پتہ چلا ہے، اس حوالے سے بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اس بارے میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ریکھا کے پیٹ سے جو جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ کیڑے مار دوا ملی ہے، اس کے اجزا کے بارے میں وہ ابھی تک یقینی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اہل خانہ نے جس کیڑے مار دوا کا ذکر کیا ہے، اس کے ڈبے پر اجزا کی کوئی تفصیل درج نہیں ہے۔ اس میں کون کون سے اجزا استعمال کیے گئے ہیں، اس کا ذکر نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ایسی صورتحال میں نجی اسپتال کے ڈاکٹر زہر کے اثرات سے پیدا ہونے والی علامات کی بنیاد پر ہی ریکھا کا علاج کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہفتے کی رات تقریباً 9 بجے ہنگل گنج میں واقع اپنے گھر پر ریکھا اچانک بیمار ہو گئی تھیں۔ انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال لے جایا گیا۔ وہاں ابتدائی علاج کے بعد انہیں باسیرہاٹ سپر اسپیشلٹی اسپتال منتقل کیا گیا۔ تقریباً چار گھنٹے تک وہاں ان کا علاج کیا گیا۔ حالت میں خاص بہتری نہ آنے پر ہفتے کی رات تقریباً 3 بجے انہیں کولکاتا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ریکھا کے ریفرل کارڈ میں درج کیا گیا تھا کہ اہل خانہ کے مطابق مریضہ کے پیٹ میں زہریلی ’ہربل لاروی سائیڈ‘ (جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ کیڑے مار دوا) چلی گئی تھی۔ باسیرہاٹ میں علاج کے دوران ان کا بلڈ پریشر 124/70 تھا، جبکہ نبض کی رفتار 110 فی منٹ تھی۔ انہیں ہر منٹ چار لیٹر آکسیجن دی جا رہی تھی۔ ریفرل کارڈ میں ڈاکٹروں نے مزید لکھا تھا کہ مریضہ غنودگی کی حالت میں تھیں اور آواز دینے پر بھی زیادہ ردعمل ظاہر نہیں کر رہی تھیں۔ سینے پر دباو¿ ڈال کر انہیں جگانے کی کوشش بھی کی گئی، لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اس کے بعد ہی انہیں کولکاتا کے اسپتال بھیجا گیا۔ اتوار کی صبح رکن اسمبلی کی حالت تشویشناک تھی۔ بعد میں وزیر صحت شاردوت مکھوپادھیائے نے بتایا کہ ریکھا کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔ تاہم اس وقت انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ زہر خورانی کی بات کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ریکھا نے سندیش کھالی میں ترنمول رہنماو¿ں کے خلاف تحریک کی قیادت کی تھی۔ اس کے فوراً بعد لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے انہیں باسیرہاٹ حلقے سے امیدوار بنایا تھا، لیکن وہ انتخاب نہیں جیت سکیں۔ بعد ازاں 2026 کے اسمبلی انتخابات میں ہنگل گنج حلقے سے کامیابی حاصل کرکے رکن اسمبلی بنیں۔ حال ہی میں انہوں نے ضلع کی پارٹی قیادت کے ایک حصے کے خلاف اپنی ناراضگی کا کھل کر اظہار کیا تھا۔ انہوں نے شکایت کی تھی کہ ضلع میں ہونے والے پروگراموں میں انہیں مدعو نہیں کیا جاتا۔ فی الحال رکن اسمبلی کی جسمانی حالت کو لے کر بی جے پی کے اندر تشویش پائی جا رہی ہے۔

جسمانی حالت میں بہتری، ریکھا پاترا کی گفتگو میں لڑکھڑاہٹ کافی کم! تاہم رکن اسمبلی اب بھی آئی سی یو میں زیرِ نگرانی...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn