بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کو ان کا پاسپورٹ پانچ برس بعد واپس مل گیا، جس پر انکا کہنا تھا کہ اس کے لیے انھیں بہت کوششیں کرنا پڑی ہیں۔ کرناٹک کے شہر بنگلور سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ ریا کو یہ بڑا ریلیف حال میں اس وقت ملا جب بمبئی ہائیکورٹ نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کو ہدایت کی کہ وہ ریا کو ان کا پاسپورٹ واپس کردے۔ ریا کا پاسپورٹ 2020 میں ایک ڈرگ کیس سے انکے منسلک ہونے کے الزام پر ضبط کیا گیا تھا اور اس کا تعلق اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے تھا۔ جو جون 2020 میں ممبئی میں واقعہ اپنے گھر پر مردہ پائے گئے تھے۔ یاد رہے کہ 30 ستمبر کو بمبئی ہائیکورٹ نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کو ہدایت کی کہ وہ انھیں پاسپورٹ واپس کر دے، جبکہ عدالت نے انکی ضمانت کی شرائط میں مستقل نرمی کی بھی ہدایت کی، جو سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے کیس کے دوران عائد کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ سشانت کی موت کے بعد ریا کو گرفتار کیا گیا تھا، تاہم ایک ماہ بعد انھیں ضمانت دی گئی تھی، جس میں یہ شرط رکھی گئی تھی کہ وہ اپنا پاسپورٹ این سی بی کے پاس جمع کرائیں۔ پاسپورٹ واپس ملنے کے بعد ریا نے خوشی میں اپنے پاسپورٹ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کہا کہ اب وہ اپنے چیپٹر ٹو کے لیے تیار ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پاسپورٹ کے لیے انھوں نے بڑی مشکل کا سامنا کیا۔ سوشل میڈیا پر انکی پوسٹ شیئر ہونے پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ انکے دوستوں جن میں شیبانی ڈانڈیکر، فاطمہ ثنا شیخ، امرتا اروڑا، وکرانت میسی اور دیگر نے انکے لیے سپورٹ کا اظہار کیا۔
Source: Social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان