کولمبو، 5 فروری : ٹسٹ میچ کے چوتھے دن پیر کو سری لنکا نے افغانستان کو دوسری اننگ میں 296 رنوں پرسمیٹنے کے بعد 56 رنوں کے ہدف کو 7.2 اوور میں حاصل کرتے ہوئے میچ 10 وکٹوں سے جیت لیا۔ سری لنکا نے دوسری اننگ میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 56 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ دیموتھ کرونارتنے 32 اور نشان مدوشکا 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پربھات جے سوریا کو میچ میں آٹھ وکٹیں لینے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ دھننجے ڈی سلوا کی کپتانی میں سری لنکا کا یہ پہلا میچ تھا۔ پہلی بار دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ میچ ہوا جس میں سری لنکا نے جیت حاصل کی۔ افغانستان کی ٹیم کل کے ایک وکٹ پر 199 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ 82ویں اوور میں رحمت شاہ نے 54 رن، ابراہیم زدران کی سنچری کے بعد افغانستان کے وکٹ مسلسل گرتے رہے۔ ابراہیم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری 259 گیندوں میں 12 چوکوں کی مدد سے 114 رنز بنائے۔ نور علی زدران نے 47 اور ناصر جمال نے 41 رنوں کی اننگ کھیلی۔ افغانستان کی پوری ٹیم 296 رنز پرسمٹ گئی۔ سری لنکا کی جانب سے پربھات جے سوریا نے دوسری اننگ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ آسیتا فرنینڈو کو تین وکٹ ملے۔ کسون راجیتھا نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ جمعہ کو شروع ہونے والے واحد ٹیسٹ میچ کے پہلے دن افغانستانی ٹیم کو سری لنکا نے 198 رنوں پر ڈھیر کردیا تھا۔ سری لنکا نے پہلی اننگ میں اینجلو میتھیوز کے 141 اور دنیش چندیمل کے 107 رنز کی مدد سے 439 رنز کا بڑا اسکور بنایا تھا۔ افغانستان کی جانب سے نوید زدران نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ قیس احمد اور نجات مسعود نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل سری لنکا نے یہاں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرنے اتری افغانستان کی شروعات انتہائی خراب رہی اور پہلے ہی اوور میں اس نے اوپنر ابراہیم زدران صفر کا وکٹ گنوادیا۔ انہیں اسیتھا فرنینڈو نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے رحمت شاہ نے نور علی زدران کے ساتھ مل کر اننگ کو سنبھالا۔ دونوں کے درمیان دوسرے وکٹ کے لیے 56 رنز کی شراکت ہوئی۔ نور علی زدران 31 رنز بناکربعد آؤٹ ہوئے۔ نور کو بھی اسیتھا فرنینڈو نے آؤٹ کر کے پویلین بھیجا۔ افغانستان کی جانب سے رحمت شاہ نے سب سے زیادہ 91 رنز کی اننگ کھیلی۔ کپتان حشمت اللہ شاہدی 17، اکرام علی خیل 21، قیس احمد 21 اور نجات مسعود 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کی پوری ٹیم 62.4 اوورز میں 198 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سری لنکا کی جانب سے وشوا فرنینڈو نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ اسیتھا فرنینڈو اور پربھات جے سوریا کو تین تین وکٹ ملے۔
Source: uni news
سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو دوسرا ٹیسٹ بھی ہرا دیا
ویرات کوہلی نے تیز ترین 27 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا
اشون نے بنگلہ دیش کے دو وکٹ لے کر میچ کو دلچسپ بنایا
ہندستانی گیند بازوں نے بنگلہ دیش کو پہلی اننگز میں 233 رنز پر آؤٹ کیا
شکیب الحسن مشکل میں پھنس گئے
محمد یوسف کے استعفے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا بیان بھی آگیا
آدھی دولت یا طلاق، مانچسٹر سٹی کے فٹ بال سٹار کائل کی بیوی نے دھمکی دے دی
محمد یوسف کے استعفے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا بیان بھی آگیا
ہندستان اور بنگلہ دیش, دوسرے ٹیسٹ:گیلے میدان کی وجہ سے تیسرے دن کا کھیل منسوخ
سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو دوسرا ٹیسٹ بھی ہرا دیا