Sports

سوئٹزرلینڈ نے کولمبیا کو ہرا کر آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنالی

سوئٹزرلینڈ نے کولمبیا کو ہرا کر آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنالی

فٹ بال ورلڈ کپ کے آخری پری کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ نے کولمبیا کو شکست دے کر آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنالی، میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر چار تین کے اسکور سے ہوا۔ وینکوور میں کھیلے گئے میچ میں سوئٹرزلینڈ کا کولمبیا کے خلاف پلہ بھاری ضرور رہا مگر اُن کے کھلاڑی کئے گئے حملوں کو گول میں تبدیل نہیں کرسکے۔ دوسری جانب کولمبیا کی ٹیم بھی سبقت کی تلاش میں رہی مگر ملنے والے مواقع سے وہ بھی فائدہ نہ اُٹھاسکے۔ میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے ختم ہوا، دوسرے ہاف میں بھی یہی صورتحال رہی، مقررہ وقت برابری پر ختم ہوا تو مقابلے کو فیصلہ کن بنانے کیلئے اضافی وقت دیا گیا مگر اس میں بھی کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا، بات پنالٹی شوٹ آؤٹ پر آگئی۔ اس سیشن میں کولمبیا کی ٹیم تین اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیم چار پنالٹیز پر گول کرنے میں کامیاب رہی اور یوں اُس نے یہ پری کوارٹر فائنل جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جہاں اُس کا مقابلہ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا سے ہوگا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments