Entertainment

سوئیڈن کے سینما گھروں کا یہودی فلموں کی نمائش سے انکار

سوئیڈن کے سینما گھروں کا یہودی فلموں کی نمائش سے انکار

مالمو : سوئیڈن کے سینما گھروں نے سیکیورٹی خدشات” کا بہانہ بنا کر یہودی فلمیں دکھانے سے انکار کردیا، یہودی فلم فیسٹیول 29 نومبر سے 2 دسمبر تک ہونا تھا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوئیڈن کے شہر مالمو میں ہونے والا یہودی بین الاقوامی فلم فیسٹیول اس وقت منسوخ کرنا پڑا جب شہر کے تمام سینما گھروں نے سیکیورٹی خدشات کے باعث فلموں کی نمائش سے انکار کر دیا۔ فیسٹیول اولا ٹیڈن کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تجارتی اور آرٹ ہاؤس سینما گھروں کی طرف سے خاموشی اختیار کی گئی جبکہ کچھ سینما گھر سیکیورٹی وجوہات کا حوالہ دے رہے ہیں۔ فیسٹیول اولا ٹیڈن کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ان کو یہودی فلمیں دکھانے میں کیا خطرہ ہے۔ واضح رہے کہ یہودی فلم فیسٹیول 29 نومبر سے 2 دسمبر تک ہونا تھا جو سوئیڈن میں یہودی زندگی کے 250 سال مکمل ہونے کے موقع پر رکھا گیا تھا، جس کے لیے مالمو سٹی کونسل نے 1لاکھ 60ہزار کرونر اور علاقائی ثقافتی انتظامیہ نے ہزار کرونر کی فنڈنگ دی تھی۔ یاد رہے کہ سویڈن حکومت نے مئی 2025 میں ایک 10 سالہ قومی منصوبہ منظور کیا تھا جس کا مقصد یہود مخالف تعصب کے خاتمے اور یہودی ثقافت کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments