International

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر ایک ہی دن میں تیسرا بڑا سائبر حملہ

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر ایک ہی دن میں تیسرا بڑا سائبر حملہ

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ سابقہ ٹوئٹر پر ایک ہی دن میں تیسرا بڑا سائبر حملہ ہوا ہے، صارفین کو لاگ ان میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ڈارک اسٹورم ٹیم ہیکر گروپ نے ’’ایکس‘‘ پر سائبر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، ایکس صارفین کی جانب سے لاگ ان اور لوڈنگ کے مسائل کی اطلاعات دی جارہی ہیں۔ ہیکنگ گروپ ڈارک اسٹورم ٹیم نے ٹیلی گرام پر بھی سائبرحملے کی ذمہ داری قبول کی، ایلون مسک نے کہا کہ سائبر حملوں کے پیچھے ایک بڑا گروپ یا ایک ملک بھی ہوسکتا ہے۔ ایکس کے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ایکس پر روزانہ سائبر حملے ہوتے ہیں مگر اس مرتبہ منظم انداز سے کیا گیا۔ آج امریکا اور یورپی ممالک میں ٹیسلا پلانٹس، ایلون مسک اسٹورز پر بھی مظاہرے ہوئے، امریکا، برطانیہ، پرتگال، ملائیشیا اور آئس لینڈ میں 100 سے زائد مظاہرے ہوئے۔ ان ممالک میں ہونے والے مظاہروں کے حوالے سے ٹیسلا کار شوروم مالکان نے مظاہرین کی جانب سے گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اطلاع بھی دی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments