International

نماز کی امامت کے دوران بلی امام مسجد کے کندھے پر چڑھ گئی

نماز کی امامت کے دوران بلی امام مسجد کے کندھے پر چڑھ گئی

الجزائر میں ایک بلی اس وقت ایک بار پھر توجہ کا مرکز بنا گئی جب اس نے نماز کے دوران مسجد کے امام کے کندھے پر چھلانگ لگا دی۔اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جسے 2 ارب بار دیکھا گیا ہے۔ امام مسجد کے کندھے پر نماز کے دوران بلی کا چھلانگ لگا کر چڑھ جانے کا یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ الجزائر کے علاقے وھران میں واقع الشیخ ابراہیم تازی مسجد میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں نے بلی کے امام مسجد کے کندھ پر چڑھنے کے منظر کو ریکارڈ کرلیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلی امام مسجد کے ارد گرد گھوم رہی ہے جب کہ مسجد میں بڑی تعداد میں نمازی موجود ہیں۔ اس کے بعد بلی اچانک امام مسجد الشیخ خلخال دحو کے کندھے پر چڑھ گئی۔ انہوں نے معمول کے مطابق نماز جاری رکھی اور بلی کے ساتھ نہیں چھیڑا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح وائرل ہوئی اور اس نے ایسے ہی ایک پچھلے واقعے کی یاد تازہ کردی۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس کا موازنہ رمضان سے پہلے 2023 میں ریاست برج بو عریریدج کی ایک مسجد کے اندر پیش آنے والے اسی طرح کے واقعے سے کیا، جب تراویح کی نماز کے دوران ایک بلی امام ولید مہساس کے کندھے پر چڑھ گئی تھی۔ گذشتہ رمضان المبارک میں الشیخ ولید مہساس نے اپنے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ ابوبکر الصدیق مسجد میں نماز کی امامت کر رہے تھے کہ اس دوران ایک بلی ان کے کندھے پر سوار ہوگئی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments