International

شام کے جنوب میں فوجی مراکز اور اسلحے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا : اسرائیلی فوج

شام کے جنوب میں فوجی مراکز اور اسلحے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا : اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج کے اعلان کے مطابق اس نے گذشتہ رات کے دوران میں شام کے جنوب میں فوجی مراکز اور اسلحہ و ساز و سامان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ یہ شام میں فوجی بنیادی ڈھانچے پر حملوں کے سلسلے میں تازہ ترین کارروائی ہے۔ اسرائیلی فوج نے آج منگل کی صبح یہ بھی بتایا کہ شام کے جنوبی علاقے میں ریڈار اینڈ کنٹرول سسٹم کو بھی حملے کا نشانہ بنایا گیا جو فضائی انٹیلی جنس کے جائزے میں استعمال ہوتا ہے۔ فوج کے بیان کے مطابق کارروائی میں جنگی جہازوں نے حصہ لیا۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ شام کے جنوبی علاقے میں ان وسائل کا وجود اسرائیل اور اس کی فوج کے سرگرمیوں کے لیے خطرہ ہے لہذا مستقبل کے خطرات کو ختم کرنے کے لیے ان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی حملے میں جانی نقصان کے بارے میں فوری طور پر کوئی رپورٹ نہیں ملی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments