International

پاکستان میں  جعفر ایکسپریس حملہ: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 155 مسافر بازیاب، 27دہشتگرد ہلاک

پاکستان میں جعفر ایکسپریس حملہ: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 155 مسافر بازیاب، 27دہشتگرد ہلاک

عسکری ذرائع نے بدھ کی صبح دعویٰ کیا ہے کہ منگل کی دوپہر پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے میں یرغمال بنائے جانے والے مسافروں میں سے اب تک 155 افراد کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ حملے کا نشانہ بننے والے ریل گاڑی پر 400 سے زیادہ مسافر سوار تھے اور تاحال یہ واضح نہیں کہ بقیہ افراد ریل گاڑی پر ہی موجود ہیں یا نہیں۔ وزیرِ مملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری نے منگل کی شب بتایا تھا کہ حملہ آور کچھ مسافروں کو اغوا کر کے پہاڑوں میں لے گئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے اور اس دوران اب تک 27 شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے جبکہ حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والی شدت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے بھی متعدد سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک کی کارروائی میں بازیاب کروائے جانے والے افراد میں سے 37 زخمیوں کو علاج کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے شدت پسند افغانستان میں اپنے سہولت کاروں سے رابطے میں ہیں اور حملہ آوروں میں شامل خود کش بمبار یرغمالی مسافروں کے پاس موجود ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments