International

"والد صدام حسین کے بارے میں جھوٹی کہانیاں"رغد صدام کی "نامعلوم" شخص پر مقدمہ چلانے کی دھمکی

"والد صدام حسین کے بارے میں جھوٹی کہانیاں"رغد صدام کی "نامعلوم" شخص پر مقدمہ چلانے کی دھمکی

عراق کے سابق مصلوب صدر صدام حسین کی بیٹی رغد نے ایک شخص کو قانونی اور قبائلی قانونی چارہ جوئی کی دھمکی دیتے ہوئے اس پر "افسانہ طرازی اور جعلی داستانیں گھڑنے" کا الزام لگایا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ"ایکس" پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے رغد نے "نامعلوم" شخص کے بارے میں مزید تفصیلات ظاہر کرتے ہوئےکہاکہ "جن لوگوں کو میں نے 2003 ءسے پہلے اور بعد میں اپنے والد مرحوم صدر صدام حسین کے ساتھ کچھ کام تفویض کیے تھے وہ ان کے بارے میں فرضی کہانیاں، افسانے اور سوشل میڈیا پر جھوٹی کہانیاں سنا رہے ہیں۔ وہ میڈیا میں جھوٹی خبریں اور جان بوجھ کر میرے والد اور ہمارے خاندان کی توہین کر رہےہیں۔ اس نے مزید کہاکہ "وہ جلد ہی قانونی اور قبائلی طور پر اس کی تمام بدسلوکی، جھوٹ اور زہریلی افواہوں پر کٹہرے میں لائیں گے"۔ خیال رہے کہ رغد صدام حسین کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ صارفین کی جانب سے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار دیکھا جا رہا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments